تازہ تر ین

آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ‘ ٹیم آف دی ایئر’ کا اعلان، صرف ایک پاکستانی شامل

دبئی (ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2018 کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کردیا اور دونوں ٹیموں کا کپتان ویرات کوہلی کو منتخب کیا ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا، ٹیسٹ ٹیم میں تین بھارتی اور تین نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں جب کہ ون ڈے ٹیم میں بھارت اور انگلینڈ کے 4،4 کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

ویرات کوہلی کی 2018 کے دوران زبردست کارکردگی پر انہیں ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا، جب کہ آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں روہت شرما، جونی برسٹو، جوئے روٹ، راس ٹیلر، جوز بٹلر، بین اسٹوک، مستفیض الرحمان، راشد خان، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بھی ویرات کوہلی کو ہی منتخب کیا گیا اور ٹیم میں ٹام لیتھم، کرونا رتنے، کین ولیمسن ، ہنری نکلز، رشب پنٹ، جیسن ہولڈر، کگیسو رباڈا، نیتھن لائن، جسپرت بمرا اور محمد عباس شامل ہیں۔

2018 کے دوران ویرات کوہلی نے 13 ٹیسٹ میچز میں 5 سنچریوں کی بدولت 55.08 کی اوسط سے ایک ہزار 322 رنز بنائے اور ایک سال میں انہوں نے 14 ایک روزہ میچز میں 6 سنچریوں کی مدد سے 133.55 کی اوسط سے ایک ہزار 202 رنز بنائے۔

کوہلی ٹیسٹ، ون ڈے اور کرکٹرآف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ووٹنگ ممبر نے ویرات کوہلی کو ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے حق میں ووٹ دیا۔

سری لنکا کے کمار دھرماسینا نے آئی سی سی امپائر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا، انہوں نے دوسری مرتبہ یہ ایوارڈ حاصل کیا، اس سے قبل کمار دھرما سینا 2012 میں بھی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کے بیٹسمین کلیم میکلیوڈ ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے، انہوں نے گزشتہ سال 2 سنچریاں اسکور کیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain