تازہ تر ین

پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف

ڈربن(ویب ڈیسک) پاکستان نے جنوبی افریقا کو سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ جیتنے کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا ہے۔ڈربن کے کنگزمیٹ کرکٹ گراﺅنڈ میں جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ان کے بولرز نے درست ثابت کیا اور پاکستان کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 203 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔32 ویں اوور میں پاکستان کی 7 وکٹیں 112 رنز پر گرنے کے بعد ٹیم کے لیے 150 رنز کا ہندسہ بھی ناممکن دکھائی دے رہا تھا۔لیکن اس موقع پر حسن علی اور سرفراز احمد نے نویں وکٹ کی شراکت میں 90 رنز کی شراکت قائم کی۔ 202 رنز پر سرفراز احمد 41 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔سرفراز کے آﺅٹ ہونے کے بعد اسی اوور 5 پانچویں گیند پر حسن علی بھی 6 لگانے کی کوشش میں باﺅنڈری پر کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ انہوں نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔جنوبی افریقا کی جانب سے اندیل فیلوکوایو نے 22 رنز دے کر 4 جب کہ تبریز شمسی نے 56 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقا نے ڈیوائن پریٹورائس اور عمران طاہر کو آرام دے کر ان کی جگہ ڈین پیٹرسن اور تبریز شمسی کو موقع دیا ہے جب کہ پاکستان نے عثمان شنواری اور عماد وسیم کی جگہ شاہین آفریدی اور حسین طلعت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ انہوں نے پہلے میچ اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔ لیکن ایسے دن بھی ہونے چاہیں کیونکہ آپ ان سے سیکھتے ہیں۔یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain