تازہ تر ین

بیرون ممالک جائیدادیں رکھنے والوں پر 25 سے 30 فیصد ٹیکس عائد

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) بیرون ممالک جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے سامنے آنے والے اثاثہ جات پر فوری 25سے 30فیصد ٹیکس وصولی کیلیے عبوری اسیسمنٹ آرڈرز جاری کرنے کے اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے دوسرے منی بجٹ میں بیرون ممالک آف شور اثاثہ جات و جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوںکے سامنے آنے والے اثاثہ جات پر فوری 25سے 30فیصد ٹیکس وصولی کیلیے عبوری اسیسمنٹ آرڈرز جاری کرنے کے اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے ضمنی بجٹ میں بیرون ممالک آف شور جائیدادیں رکھنے والوں کیلیے بھی ایک شق شامل کی گئی ہے جس کے تحت فوری طور پر عبوری اسیسمنٹ کرکے عبوری ٹیکس ڈیمانڈ کی جاسکے گی ان پر آمدنی کے حساب سے بیرون ممالک و آف شور اثاثہ جات کیلیے 20سے 25فیصد تک ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ عبوری ٹیکس وصول کرکے باہر جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف تحقیقات جاری رہے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain