تازہ تر ین

فضائی میزبانوں کیلیے اندرون وبیرون ملک ہوٹل میں قیام کی سہولت ختم

کراچی(ویب ڈیسک) پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کی اندرون وبیرون ملک ہوٹل میں قیام کی سہولت ختم کردی۔ذرائع کا کہناہے کہ قومی ایئرلائن میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، اسی تناظر میں غیرضروری اخراجات کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کرتے ہوئے پیآئی اے انتظامیہ نے پروازوں پر ڈیوٹی کرنے والے فضائی عملے کی ہوٹل میں قیام کی سہولت ختم کردی۔ذرائع کے مطابق صرف سعودی عرب میں فضائی میزبانوں کے ہوٹل میں قیام پر سالانہ 600ملین روپے اخراجات آتے تھے،اسی وجہ سے اب جدہ اور مدینہ جانیوالی تمام پرواز پر روانہ ہونے والا عملہ بغیر قیام کیے اگلی پرواز سے واپس پاکستان آجائے گا،اسی سلسلے میں پیآئی اے نے بینکاک،کوالالمپور میں بھی ہوٹل کی سہولت ختم کردی ہے۔مذکورہ سیکٹرز پر سہولت ختم کرنے سے پی آئی اے کو مجموعی طورپر سالانہ ایک ارب روپے کی بچت ہوگی،گذشتہ روز پیآئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کی ڈیوٹی کے اوقات کار میں بھی 12گھنٹے کے بجائے 16گھنٹے کردیے ہیں۔دریں اثنا پیآئی اے انتظامیہ نے مفت ٹکٹ،رعایتی ٹکٹ اور سرکاری اہل کاروں کے لیے تمام ایئر پورٹس پر خصوصی کاﺅنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے ملک بھر میں قائم کیے گئے کاﺅنٹرز100فیصد مفت ٹکٹ سمیت ایئرلائن ملازمین اورسرکاری اہلکاروں کے فضائی سفر کے معاملات دیکھیں گے، اوسی ایس اور ڈیوٹی کے لیے دوسری جگہ پہنچنے والے ایئرلائن ملازمین بھی انہی کاو¿نٹرز سے رابطہ کریں گے۔ملکی وبین الاقوامی سیکٹرزکے لیے نان ریونیو ٹکٹ بھی اس کاﺅنٹرسے ڈیل کیے جائیں گے، کاﺅنٹر پراہلکار کو چیک ان کے لیے متعلقہ مسافر کی فوٹو آئی ڈی چیک پر مبنی اندراج کرنا لازم ہوگا، سسٹم میں ملازمین کے پی نمبر یا سرکاری ملازم کا ایمپلائی نمبر درج کرنا لازم ہو گا۔اس کے علاوہ جاری کردہ بورڈنگ کارڈز پر گورنمنٹ ریونیو یا ایئرلائن ملازم کے لیے نان ریونیو کی مہر لگانا لازمی ہوگی، نئے احکام پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ کاو¿نٹرز پر سرپرائز چیکنگ کا بھی فیصلہ کیا گیاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain