تازہ تر ین

ٹی 20سکواڈمیں سرفرازکی جگہ رضوان کو انٹری مل گئی

جوہانسبرگ ( نیوزا یجنسیا ں ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو وطن واپس بلالیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سرفراز احمد پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سرفرازاحمد کو فوری وطن واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ۔جنوبی افریقہ کے خلاف باقی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز میں کپتانی کے فرائض شعیب ملک انجام دیں گے اور سرفراز احمد کی جگہ رضوان احمد وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ادھرپی سی بی نے آئی سی سی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کو دونوں کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈز نے خوش اسلوبی سے طے کرلیا تھا، اس کے باوجود آئی سی سی کے اس فیصلے نے مایوس کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پی سی بی یہ معاملہ آئی سی سی فورم میں اٹھائے گا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain