تازہ تر ین

ورلڈکپ پلان بناکراس پرتوجہ دیناہوگی، کامران

لاہور(آئی این پی)وکٹ کیپربلے بازکامران اکمل نے کہا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کو ابھی سے ورلڈکپ پلان بناکر اس پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں پاکستانی کامران اکمل نے کہا کہ ملکی کرکٹ کو درست کرنے کیلئے بھارت کی طرح ہمیں بھی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کی تعداد کو کم کرنا ہوگا، ہمسایہ ملک میں صرف آئی پی ایل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہوتی ہے، ہمیں بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو صرف پی سی بی کے زیر انتظام نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل تک محدود کرکے باقی ہر جگہ پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر پابندی لگانا ہوگی اور جو نیشنل ٹی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پرفارم کرے اس کو پی ایس ایل میں کھلائیں۔کامران اکمل نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں لڑکے 4 روزہ کرکٹ پر فوکس نہیں کررہے، صرف منتخب میچز کھیل رہے ہیں، جب کہ ان کی ساری توجہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر ہے، ایسے حالات میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے کھلاڑی کیسے تیار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کا گراف نیچے جارہا ہے، صرف ٹی ٹوئنٹی میچز میں پرفارمنس بہتر ہے،ٹیسٹ اور ون ڈے میں ہمارا حال خراب ہے، گزشتہ پانچ سالوں میں تجربات کا سلسلہ جاری ہے،ایک وننگ کمبی نیشن بنانے پر توجہ نہیں دی جارہی۔اس چیز کو جتنی جلد ختم کریں گے، اتناہی بہتر ہوگا۔وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ چیف کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کو ابھی سے ورلڈکپ پلان بناکر اس پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے، میگا ایونٹ اور وہاں کی وکٹوں کو سامنے رکھتے ہوئے بہترین کمبی نیشن بنانے پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو موجودہ دور کا بہترین بلے باز ٹھہراتے ہوئے رول ماڈل قرار دے دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain