تازہ تر ین

پاکستان کےلئے جنرل (ر) راحیل شریف کا اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ ہونا فخر کی بات ہے: خالد فاروقی ، امریکہ کو چاہئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو ذہن میں رکھے: میاں افضل ، شیخ رشید کا کردار کچھ مشکو ک نظر آتا ہے، تحریک انصاف کو سیاسی پختگی دکھانی چاہئے : ضمیر آفاقی ، ریاست کی نسبت حکومتوں کی پالیسیاں دیرپا نہیں ہوتیں، امن کیلئے پاکستان کا کردار اہم رہا :حسنین اخلاق ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار خالد فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے جنرل راحیل شریف کا اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ ہونا فخر کی بات ہے۔ امریکہ جس بھی خطے میں جاتا ہے وہاں کی سیاست تبدیل ہو جاتی ہے۔ عرب ممالک کو پاکستان پر زیادہ اعتماد ہے۔ چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم گار“میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ صلاحیت ہے اپنے مسلمان بھائیوں کے مفادات کا تحفظ کر سکے۔ماضی میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کا آزاد نہ ہونا غلطی تھی۔سب سے پہلے ہمیں اپنے مفادات دیکھنے ہیں۔دنیا کی آدھی اقتصادیات ایشیاءمیں آ گئی ہے۔ اکنامک کوریڈار بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں مختلف ایشوز پر اختلافات ہیں۔پی ایس ایل کے درمیان بسنت کا اعلان ہونا چاہئے تہواروں کو دبانا غلط ہے۔کرکٹ کے میدان آباد کرنے ہیںتو سٹوڈنٹس کے لئے ٹکٹ فری ہونے چاہئیں۔ کالم نگارضمیر آفاقی نے کہا کہ ملکوں کے مابین مفادات کے رشتے ہوتے ہیں۔اسلامی فوجی اتحاد میں کچھ ممالک شامل ہی نہیں۔چہ مگوئیاں بھی ہو رہی ہیں کہیں یہ اتحاد ایران کے خلاف تو استعمال نہیں ہونا۔سرمایہ کاری کی باتیں ایسے ہی نہیں ہوتیں۔ سعودی ولی عہد کا پاکستان کا دورہ اہم ہو گا۔اب ہماری سیاسی اور عسکری قیادت کا بڑا امتحان ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوری پراسیس کو گرنے نہیں دیا یہ کریڈٹ اسے جاتا ہے۔مجھے شیخ رشید کا کردار کچھ مشکو ک نظر آتا ہے۔تحریک انصاف کو سیاسی پختگی دکھانی چاہئے۔پی ایس ایل پی سی بی کی روزی روٹی ہے۔ کالم نگارمیاں افضل نے کہا کہ کہیں ایسا تو نہیں ہم نے امریکہ کو نو مور کہا تو اس نے سعودی کو آگے لگا کر کوئی نیا پتا کھیل دیا ہو۔امریکہ کو چاہئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو بھی ذہن میں رکھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو چاہئے قانون سازی کی طرف بھی توجہ دے۔کالم نگار و سینئر صحافی حسنین اخلاق نے کہا کہ اسلامی فوجی اتحاد کسی کے لئے خطرہ نہیں۔ ریاست کی نسبت حکومتوں کی پالیسیاں دیرپا نہیں ہوتیں۔پاکستان خطے کا اہم ملک ہے جس کو دنیا تسلیم بھی کرتی ہے خاص طور پر امن کے لئے پاکستان کا کردار اہم رہا۔ملکوں کے مفاد ات مشترک ہیں۔امریکہ افغانستا ن سے باعزت طریقے سے نکلنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پی اے سی کے ممبر نہیں بن سکتے وہ ایک محکمے کے وزیر ہیں۔جمہوریت میں مقننہ بہت اہم ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain