Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی
    • سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی
    • نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار
    • کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی
    • کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے
    • پی سی بی کا پی ایس ایل کرکٹ ڈویلپمنٹ ایوارڈ متعارف کرانے کا اعلان
    • سونا مزید مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر
    • ایشین گیمز کرکٹ، بھارت کی سیمی فائنل میں رسائی، بنگلہ دیش سے ٹاکرا
    • سابق پریمیئر لیگ ڈیفنڈر ٹائٹس برامبل پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
    • چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) فیلڈ وزٹ ترقیاقتی منصوبووں کو مقررہ مدت تک مکمل کرنکی ہدایت
    • وفاقی وزیر ریلوے کاراولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ
    • تحفظ حرمین شریفین کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، مرکزی مسلم لیگ
    • امریکہ میں شرح سود میں25 بیسز پوائنٹ اضافہ
    • شازیہ مری کا پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار
    • اسلام آباد سے کشمیر احتجاج کیس میں گرفتار 95 افراد میں سے 73 افراد 40 دن بعد اٹک جیل سے رہا
    • تحصیل گوجر خان و ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
    • نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل وقت کا تقاضا ہے، عبدالعلیم خان
    • پرائیویٹ حج سکیم ، 11 ہزار 6 سو عازمین کی بکنگ مکمل، 60 ہزار نشستیں باقی
    • کنٹونمنٹ راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات سےقومی خزانے کو کروڑوں نقصانات کا انکشاف
    • لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا اختتام، معیشت، عالمی مقام کیلئے لائحہ عمل پیش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نظام ہاضمہ کو مضبوط بنانے والی غذائیں

    By Daily Khabrainفروری 26, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور ویب (ڈیسک ) غذا کو کھانا ہر انسان کی روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہوتا ہے اور اسے پرمسرت حصہ بھی سمجھا جاسکتا ہے۔مگر غذا سے اسی وقت لطف اندوز ہوسکتے ہیں جب نظام ہاضمہ کے مسائل کا سامنا نہ ہو، دوسری صورت میں پیٹ پھولنے اور دیگر تکالیف اس تجربے کو تکلیف دہ بنا دیتے ہیں۔زیادہ کھانا ہوسکتا ہے کہ نظام ہاضمہ پر بوجھ بڑھا دے اور کمزور نظام ہاضمہ ہونے پر یہ بھیانک خواب ثابت ہوسکتا ہے۔تاہم چند غذاو¿ں کو اپنا کر آپ اپنے کمزور ہاضمے کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔بس کھانے سے پہلے ان عادات کو اپنالیں، جو نظام ہاضمہ کو ڈرامائی حد تک بہتر بناسکتی ہیں۔

    پانی پینا
    صحت مند نظام ہاضمہ کے لیے جسم میں پانی کی مناسب مقدار کنجی ہے، پانی نہ صرف ٹھوس غذا کو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے بلکہ ضروری اجزائ کو مناسب طریقے سے جذب بھی کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے پانی پینا نظام ہاضمہ کو بیدار کرکے میٹابولزم کی رفتار بڑھا دیتا ہے، جبکہ کھانے کے درمیان میں پانی پینا معدے کی تیزابیت پر منفی انداز سے اثرانداز ہوتا ہے۔

    سبز چائے کا استعمال
    سبز چائے اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور مشروب ہے جو نہ صرف جسم میں ورم کو کم کرتا ہے بلکہ میٹابولزم کو بھی فوری حرکت میں لاتا ہے۔ تو کھانے سے آدھے گھنٹے پہلے اس مشروب کو پینا ہر غذا کو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔

    دہی
    دہی نظام ہاضمہ کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ یہ معدے کو صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا فراہم کرتا ہے جو کہ غذا ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ دہی کھانے کی عادت ہیضے اور معدے کے دیگر امراض سے تحفظ فراہم کرتی ہے، دوپہر یا رات کے کھانے کے بعد کچھ مقدار میں دہی کھانا غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

    پپیتا
    پپیتا انزائمے اور دیگر اجزا سے بھرپور پھل ہے جو کہ نظام ہاضمہ کو غذا کے ٹکڑے کرنے میں مدد دیتے ہیں، اس پھل سے جسم کو وٹامن اے، بی اور سی بھی ملتا ہے جو کہ جسم سے زہریلے مواد کے اخراج کو یقینی بناتے ہیں۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پپیتا کھانے سے پیٹ پھولنے، قبض اور سینے میں جلن کے مسائل میں کمی آتی ہے، دوپہر کے کھانے کے ایک گھنٹے بعد اس پھل کو کھانا نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔

    کیلے
    کیلے فائبر سے بھرپور پھل ہے جبکہ اس میں موجود دیگر اجزا بھی آنتوں کے افعال بہتر بنانے کے ساتھ کاربوہائیڈریٹ ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں، روزانہ ایک کیلا کھانا نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لیے کافی ہے۔

    مچھلی
    ٹھنڈے پانی کی مچھلی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو کہ معدے میں ورم کو کم کرتے ہیں، جس سے نظام ہاضمہ بہتر اور آنتوں کے افعال تیز ہوتے ہیں۔

    ادرک
    ادرک کا کھانوں میں عام استعمال ہوتا ہے اور یہ نظام ہاضمہ کے لیے بھی بہترین ہے، یہ مانا جاتا ہے کہ ادرک چربی اور پروٹین کو ہضم ہونے میں مدد دیتی ہے، اس کا چھوٹا سا ٹکڑا چبالینا نظام ہاضمہ کو تیز کرسکتا ہے۔

    زیرہ
    زیرہ اینٹی آکسائیڈنٹ، جراثیم کش مسالحہ ہے اور یہ ہاضمے کے مختلف امراض پر قبو پانے میں بھی مدد دیتا ہے، اسے غذا کا حصہ بناکر استعمال کرنا نظام ہاضمہ کو تیز کرتا ہے۔

    سونف
    سونف کا پانی جسم میں موجود زہریلے مواد کی صفائی کے لیے بہترین ہوتا ہے اور نظام ہاضمہ کے مسائل دور کرتا ہے، نظام ہاضمہ ٹحیک ہو تو جسمانی وزن میں کمی لانا آسان ہوجاتا ہے۔ یہ بیج غذائی نالی کو سکون پہنچاتے ہیں، جس سے گیس خارج ہوتی ہے اور پیٹ پھولنے کا عارضہ کم ہوتا ہے۔ اسے پھانک لیں یا چائے کی شکل میں کھانے کے بعد پی لیں۔

    شکرقندی
    شکرقندی قبض کی شکایت کو ختم کرنے کے لیے بہترین ہے جو کہ پانی، فائبر، میگنیشم اور وٹامن بی سکس سے بھرپور ہوتی ہے، میگنیشم آنتوں کو ریلیف پہنچا کر ان کی قدرتی حرکت کو بحال کرتی ہے، جبکہ پانی اور فائبر جسمانی نمی کو برقرار رکھتے ہیں جبکہ فضلے کو جسم سے باہر نکال دیتے ہیں۔

    سیب
    سیب وٹامنز، منرلز اور غذائی فائبر سے بھرپور پھل ہے جبکہ اس میں اینٹی آکسائیڈنٹ نظام ہاضمہ میں ورم کو کم کرتے ہیں، سیب سے معدے میں صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی افزائش ہوتی ہے جس سے بھی نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔

    کھیرے
    کھیرے بھی وٹامنز، منرلز، اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم کش خصوصیات رکھتے ہیں، اس میں موجود فائبر اور پانی کی مقدار سے قبض کی روک تھام ہوتی ہے، اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اس زہریلے مواد کی روک تھام کرتی ہے جو کہ بدہضمی اور معدے کے انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔

    سیب کا سرکہ
    کچھ تلخ کھانا نظام ہاضمہ کو بھرپور طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے، ایک چمچ سیب کا سرکہ کچھ اونس پانی میں کھانے سے پہلے ملاکر پی لیں، کسی غذا کو ہضم کرنے کے دوران معدے کی تیزابیت کی ضرورت ہوتی ہے جو غذا کو چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کرسکے اور تلخ غذائیں اس کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں کیونکہ یہ معدے کی تیزابیت کو زیادہ غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.