Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پرویز مشرف واپس نہیں آ سکتے تو سکائپ پر بیان ریکارڈ کرا دیں : چیف جسٹس

    By Daily Khabrainمارچ 8, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کےخلاف سنگین غداری کیس میں تاخیر پر خصوصی عدالت سے رپورٹ اور سابق صدر کی وطن واپسی کے حوالے سے اقدامات پر حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے واضح کیا ہے کہ حکومت نے مشرف کو جانے دیا، عدالت نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا تھا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نظرثانی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دئیے کہ یہ تو کیس بھی درج ہو گیا اور ٹرائل ہو رہا ہے، اس پر درخواست گزار توفیق آصف نے کہا کہ مشرف ملک سے باہر ہیں، ٹرائل رکا ہوا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حکومت نے پرویز مشرف کو بلانے کیلئے اب تک کیا کیا ہے؟ کہا گیا کہ عدالت نے باہر جانے دیا، عدالت نے نہیں حکومت نے جانے دیا تھا، عدالت نے تو حکومت پر بات ڈالی تھی، عدالتی فیصلے میں پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کا نہیں کہا گیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اگر پرویز مشرف واپس نہیں آتے تو اسکائپ پر بیان ریکارڈ کرا دیں، مشرف کا بیان وڈیو لنک کے ذریعے ہوسکتا ہے، اگر پھر بھی بیان نہیں دیتے تو سمجھا جائے گاکہ انکاری ہوگئے ہیں، اسپیشل عدالت ملزم کے ہر بیان کے آگے انکار لکھ سکتی ہے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ کیا حکومت کسی ملزم کے ہاتھوں یرغمال بن جائے، کیا کوئی ملزم نہ آئے تو عدالت بے بس ہوجاتی ہے، خصوصی عدالت کو فوری کارروائی کا حکم دیا گیا تھا۔عدالت نے کہا کہ مشرف کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج ہے، ٹرائل کے لیے خصوصی عدالت بنائی گئی ہے، عبدالمجید ڈوگر کے مقدمے میں خصوصی عدالت کا جلد از جلد ٹرائل کرنےکی ہدایت کی گئی تھی، مشرف کے ملک میں نا ہونے کی وجہ سے ٹرائل رکا ہوا ہے۔عدالت نے رجسٹرار خصوصی عدالت سے مقدمے میں تاخیر پر رپورٹ طلب کرلی۔عدالت عظمیٰ نے خصوصی عدالت کے رجسٹرار کو 15 دنوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار خصوصی عدالت رپورٹ میں ٹرائل میں تاخیر کی وجوہات بیان کریں۔ عدالت نے وفاق اور مقدمے میں تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع کرانے اور آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں،کوئی چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا، اٹارنی جنرل بتائیں حکومت نے پرویز مشرف کو واپس لانے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔دورانِ سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ غیر ضروری مقدمات کو زیر التوا نہیں رکھیں گے، آپ کوخوشی ہوگی یہ سن کر گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں زیر التوا مقدمات میں 2 ہزار کی کمی ہوئی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں زیرِ التوا مقدمات کی تعداد 40 ہزار ہے۔ یاد رہے کہ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شروع کیا تھا، مارچ 2014 میں خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جبکہ ستمبر میں پراسیکیوشن کی جانب سے ثبوت فراہم کیے گئے تھے تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے بعد خصوصی عدالت پرویز مشرف کے خلاف مزید سماعت نہیں کرسکی۔ بعدازاں 2016 میں عدالت کے حکم پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالے جانے کے بعد وہ ملک سے باہر چلے گئے تھے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.