Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں
    • ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ بندی کی ایرانی تجویز مسترد کردی
    • بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا
    • پی آئی اے پر سامان کی تاخیر سے ترسیل پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکا 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی
    • اوپن اے آئی کے بے قابو بوٹس کی امریکی حکومتی اداروں کی ویب سائٹس میں مداخلت
    • 7 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی، بابر اعظم صرف 12 رنز بنا کر آؤٹ
    • 2027 ورلڈ کپ بھارت کی جانب سے میرا آخری ورلڈ کپ ہوگا: ویرات کوہلی
    • سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، مکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں: شہباز شریف
    • جوش انگلس انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف باقی ون ڈے میچز سے باہر
    • چکلالہ کینٹ انتظامییہ کی غفلت قبرستان بنیادی سہولیات اور صفائی ستھرائی سے محروم
    • تحریک انصا ف کے ممکنہ لانگ ما رچ کے پیش نظر اٹک پل پر حالات غمگین
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی زیرِ صدارت ریونیو عملہ، سرکل ریونیو افسران کا اجلاس
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ٹیکسلا، موضع جلالہ کے رہائشی کی زمین پر قبضہ مافیا کی غیر قانونی کاروائی
    • بہتر تجارتی روابط اور کنیکٹیویٹی معاشی ترقی کا بنیادی محرک، عبد العلیم خان
    • چیئرمین سی ڈی اے کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
    • آسان ٹیکس سکیم’ایک ماہ میں 9806دکاندار شامل ہو چکے
    • پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ‘میری بیٹی سے شادی کرو اور کروڑوں روپے لے لو’

    By Daily Khabrainمارچ 14, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک ) تھائی لینڈ کے ایک کروڑ پتی شخص نے اپنی 26 سالہ بیٹی سے شادی کرنے والے شخص کو کروڑوں روپے اور اپنی جائیداد دینے کا اعلان کردیا۔58 سالہ آرنون روڈتھونگ جنوبی تھائی صوبے Chumphon میں پھلوں کے فارم کے مالک ہیں اور اب انہوں نے اپنی بیٹی کارنیسٹا کے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اپنی پیشکش میں آرنون روڈتھونگ نے بتایا کہ ان کی بیٹی خاندانی کاروبار چلانے میں ان کی مدد کرتی ہے، انگلش اور چینی زبان روانی سے بول سکتی ہے اور کنواری ہے۔تھائی لینڈ کے مختلف حصوں میں عام طور پر لڑکوں کو اپنی مستقبل کی بیوی کو جہیز دینا ہوتا ہے مگر آرنون کے مطابق وہ ایسا نہیں کریں گے بلکہ مستقبل کے داماد کو ایک کروڑ تھائی بھات (لگ بھگ ساڑھے 4 کروڑ پاکستانی روپے) دیں گے جبکہ اپنا پھلتا پھولتا فارم بھی اس کے نام کردیں گے جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔اور ہاں کامیاب امیدوار کے لیے قومیت کی کوئی شرط نہیں بس اسے ‘سخت محنت کرنے کے ساتھ کارنیسٹا کو خوش رکھنا ہوگا’۔آرنون روڈتھونگ کے مطابق ‘میں ایسے شخص کو چاہتا ہوں جو میرے کاروبار کا خیال رکھے اور اسے آگے بڑھائے، میں ایسا فرد نہیں چاہتا جس نے گریجویشن یا ماسٹر ڈغری لے رکھی ہو’۔ان کے بقول ‘میں ایک باوقار شخص چاہتا ہوں، کوئی ایسا جو محنت پر یقین رکھتا ہو اور بس’۔ویسے تو ان کے کئی بیٹے ہیں جو روایتی طور پر خاندانی کاروبار کے وارث سمجھے جاتے ہیں مگر آرنون کے مطابق جیسے ہی ان کا داماد آئے گا تو وہ اپنے تمام اثاثے اس کے نام کردیں گے۔ان کا فارم اس خطے کا سب سے بڑا فروٹ فارم ہے اور پورے خطے میں ان کی جائیدادیں پھیلی ہوئی ہیں۔
    دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی بیٹی کو اپنے باپ کی اس پیشکش کا علم ایک دوست سے ہوا اور وہ اسے دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں

      ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ بندی کی ایرانی تجویز مسترد کردی

      بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا

      پی آئی اے پر سامان کی تاخیر سے ترسیل پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ

      ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکا 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.