کراچی(آن لائن) سات سال بعد عبوری ضمانت مسترد ہونے پر قتل کا ملزم سپریم کورٹ سے فرار ہوگیا پولیس کھڑی دیکھتی رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آپ پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قتل سے متعلق ایک مقدمے کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ملزم پیر ارشار کے سات سال سے عبوری ضمانت پر ہونے پر سخت حیرانی کا اظہار کیا چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ ملزم کی سات سال تک عبوری ضمانت رہنا میرے لیے دھچکا ہے۔دوران سماعت ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کیخلاف تھانہ حیدر آباد میں قتل کا مقدمہ درج ہے ملزم نے 2012 میں ایک شخص کو قتل اور دوسرے کو زخمی کیاتھا۔ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موکل کا مقتول سے زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔جس پر سندھ ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی جس کا فیصلہ 5 سال بعد 2017 میں ہوا اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ ملزم کو اتنا عرصہ عبوری ضمانت پر رکھنے کا کوئی جواز نہیں ، اس موقع پر عدالت نے ملزم پیر افشار کی عبوری ضمانت مسترد کردی جس کے بعد ملزم پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار ہوگیا اور پولیس کھڑی دیکھتی رہ گئی۔
بریکنگ نیوز
- درا اندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج افغان طالبان ہلاک نائب صوبیدار شہید
- ایم کیو ایم کے پی میں گورنر راج کی حامی پیپلز پارٹی مؤقف واضح کرے: فاروق ستار
- صدر آصف زرداری سمری پر دستخط کررہے ہیں۔
- خیبرپختونخوا میں اب تک کتنی مرتبہ گورنر راج رہا؟’ تاریخی حقائق
- خیبر پختون خوا ایمرجنسی گورنر راج نافذ سہیل آفریدی زیر حراست فوج تعینات
- پشاور میں فوج گشت کررہی ہے۔
- خیبر پختونخوا 11 رکنی خصوصی ایڈوائزری کونسل قائم کنڈی سربراہ
- پی ٹی آئی کا دہشت گردوں سے گٹھ جوڑآئینی طریقے سے ہٹایا وفاقی وزیر
- دوسراٹی 20 پاکستان نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی
- وزیرداخلہ محسن نقوی ،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
- 12 اکتوبر 1999کے اقدام کو 27سال مکمل
- عمران خان کی بہنوںکی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی
- سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان
- باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا
- گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم
- ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ
- * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات
- قانون شکنی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا: گورنر کے پی کے
- فلائی دبئی ہائی جیکنگ، پائلٹ اسرائیلی ایئرپورٹ پر طیارہ ٹکرانا چاہتا تھا، یو اے ای
- چکوال :کرولی میں جانوروں کی پراسرار بیماری نے سراٹھا لیا
