تازہ تر ین

حکومت کا شہدائے نیوزی لینڈ کے لواحقین کے لئے ویزہ سہولت کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) دفترخارجہ نے نیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہداءکے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے تحت دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں، ویزوں کے لئے درخواست 03428200200 پرواٹس ایپ کی جاسکتی ہیں۔ترجمان کے مطابق متاثرہ خاندان کے خواہش مند اپنی درخواست پاسپورٹ کی اسکین کاپی کے ساتھ ہمارے واٹس ایپ نمبر کے علاوہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کےاعزازی قونصل جنرل معین فدا کو [email protected] پر ای میل کرسکتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانہ اور مقامی پاکستانیوں نے شہید ہونے والے 4 پاکستانیوں کی میتیں واپس لانے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، جب کہ نعیم راشد اور ان کے بیٹے کے لواحقین نیوزی میں ہی تدفین چاہتے ہیں لہذٰا انہیں کرائیس چرچ میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ 3 لاپتہ پاکستانیوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جائے گی، جب کہ کرائسٹ چرچ کے اسپتال میں زیرعلاج ایک پاکستانی کی حالت تشویشناک ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain