تازہ تر ین

ماضی کی حکومتوں نے خواتین کو حقوق دینے کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا : عثمان بزدار

لاہور (خبر نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری عندلیب عباس نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتےن کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں کیونکہ پاکستان کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور خواتین کی عملی میدان میں شمولیت سے ہی ترقی کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے خواتین کو بنیادی حقوق دینے کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا لیکن وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے خواتین کو قومی دھارے میں شامل کیا ہے۔ خواتےن کو بااختےار بنانے کی ذمہ داری بطریق احسن ادا کریں گے اور خواتین کو عملی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے برابری کے مواقع د ے کر انہےں بااختیار بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی خواتین با صلاحیت اورمحنتی ہیں جنہوں نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ نئے پاکستان میںخواتین کوبااختیار بنانے کےلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے۔ دہشت گرد نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بنا کر بدترےن سفاکےت اور درندگی کا مظاہرہ کےا ۔اس المناک واقعے پراپنے جذبات اور احساسات کو بیان کرنے کےلئے الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے دہشت گرد نے بربریت کی انتہا کی اور اس اندوہناک واقعہ پر ہر شخص کا دل زخمی ہے اور آنکھ اشکبار ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سبزہ زار میں اغواءکے بعد 7 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہورسے رپورٹ طلب کر لی ہے اور مقتول بچے کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چنیوٹ کے تھانہ سٹی کی حدود میں بچوں سمیت بیوی کو قتل کرنے کے بارے میں میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آ ر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ثناءاللہ مستی خیل کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain