تازہ تر ین

عمران کالعدم تنظیموں کیخلاف کچھ نہیں کر سکتے ان کے وزیروں کا گٹھ جوڑ ہے : بلاول بھٹو

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج پاکستان جمہوری مسائل سے دوچار ہے۔ وفاق سندھ کو اس کا حق نہیں دے رہا۔ سندھ کو فنڈز ملیں تو ہسپتالوں اور سکولوں سمیت دیگر مسائل حل ہوں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی بحران ہے‘ مہنگائی کے سونام میں عوام ڈوب رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی بہادروں کی جماعت ہے ہر صورتحال کا مقابلہ کررہی ہے۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ افسوس ہمارے وزیر اعظم کالعدم تنظیموں اور مودی کیخلاف کچھ نہیں کرسکتے۔ وہ صرف اپوزیشن کیخلاف ایکشن لے سکتے ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے ہمارے 3 مطالبات ہیں وفاقی حکومت 3 وزراءکو کالعدم تنظیموں سے گٹھ جوڑ پر ہٹائے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے سیاسی مخالفین سے کہا کہ آپ سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے یہ جھے بھی اسمبلی میں نہیں دیکھنا چاہتے تھے مجھے الیکشن ہرانے کی منصوبہ بندی کافی وقت سے جاری تھی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 3 مرتبہ کے وزیراعظم کو انتخابی مہم کے دوران بیٹی سمیت گرفتار کیا گیا اور آصف زرداری کو ایک فون پر سزا دی جاتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain