تازہ تر ین

پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی

اسلام آباد (آئی این پی) پاک فوج کے ہیرو ایم ایم عالم کی چھٹی برسی (آج) پیر کو منائی جائے گی، انہوں نے65ءکی پاک بھارت جنگ میں ایک منٹ میں دشمن کے پانچ جہاز گرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ایم ایم عالم(محمد محمود عالم)6جولائی 1935ءکو بھارت کے شہر کلکتہ میں پیدا ہوئے۔پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم نے1965ءکی پاک بھارت جنگ میں سرگودھا کے محاذ پر دشمن ملک بھارت کے پانچ ہنٹرجنگی طیاروں کو ایک منٹ میں مار گرایا تھاجو کہ گنیز بک کے مطابق ایک عالمی ریکارڈہے یہ کارنامہ صرف پاکستانی فضائیہ کی تاریخ ہی نہیں بلکہ جنگی ہوابازی کی تاریخ کا ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔ایم ایم عالم نے مجموعی طور پردشمن کے9طیارے گرائے تھے۔65ءکی جنگ کے مذکورہ بے مثال اور بہادری سے بھرپور کارنامے پر ایم ایم عالم کو ستارہ جرات سے نوازا گیا جبکہ لاہور کے علاقہ گلبرگ میں ایک اہم سڑک کا نام ایم ایم عالم روڈ رکھا گیا ایم ایم عالم طویل عرصہ تک علیل رہنے کے بعد 18مارچ 2013ءکو انتقال کر گئے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain