لاہور(شوبزڈیسک)ٹاپ ماڈل و اداکارہ روما مائیکل بیرون ملک جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جہاں چند روز قیام کے بعد وہ وطن واپس آکر اپنے زیر تکیمل پراجیکٹ مکمل کرائیں گی جن میں ڈائریکٹر ندیم چیمہ کی فلمدہلی گیٹسرفہرست ہے۔ روما مائیکل فیشن انڈسٹری میں نام کمانے کے بعد پہلی مرتبہ فلم میں کام کررہی ہیں اور انہیں فلمی دنیا میں لانے کا سہرا ندیم چیمہ کے سرہے۔روما مائیکل نے گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے وال فیشن پاکستان ویک میں بھی شرکت کی جبکہ اب وہ جلد ہی بیرون ملک روانہ ہونے والی ہین۔ روما مائیکل نے بتایا کہ فلم کا پہلا سپیل مکمل ہوچکا ہے جبکہ نئی شوٹنگ میری وطن واپسی کے بعد ہوگی۔ان کے ہمراہ اس فلم میں جاوید شیخ،خالد بٹ اور راشد محمود جیسے سینئرفنکار بھی کام کررہے ہیں۔