تازہ تر ین

تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع، نیشنل گرڈ کو بھی بجلی کی فراہمی

تھرپارکر (ویب ڈیسک ) تھر کول سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی اور 330 میگا واٹ پاور پلانٹ سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی جاری ہے۔نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی کے موقع پر تھر کول اتھارٹی کے ملازمین نے ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارکبادیں دیں اور جشن منایا۔ترجمان اینگرو کول مائنز کمپنی کے مطابق تھر کے کوئلے سے بجلی بنانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور کوئلے سے بجلی بنانے کا ٹارگٹ ہدف سے تین ماہ قبل حاصل کرلیا۔ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر 330 میگا واٹ بجلی بنا کر نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل کردی ہے، بجلی کی پیداوار کو مرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔ترجمان اینگرو کول مائنز کمپنی نے کہا کہ تھر کے 21 ہزار مربع کلو میٹر رقبے میں سے 9300 اسکوائر کلو میٹر اراضی میں کوئلہ موجود ہے، تھر میں پائے جانے والے 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر دنیا کا چوتھا بڑا ذخیرہ ہے۔دوسری جانب وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بھی پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔یاد رہے کہ تھرکول منصوبے کا ا?غاز 2011 میں سندھ حکومت اور نجی کمپنیوں کے اشتراک سے ہوا اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد 2020 تک دو ہزار میگاواٹ بجلی کی پیدوار شروع ہوجائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain