تازہ تر ین

ابوظہبی میں بڑاسکور بورڈپرسجاناآسان نہیں،طاہرشاہ,سعد علی کو شامل کرنا چاہئے، عامر کو باربارکھلاناسمجھ سے باہر،سابق کرکٹرکی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی پرفارمنس نہیں دیتا تو نئے لڑکے آزمانے میں کوئی مضائقہ نہیں۔میرے خیال میں تو ابوظہبی میں سکور کرنا آسان نہیں ہو گا۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک اور سپنرکی بھی ضرورت ہے۔سعد علی کو شامل کرنا چاہئے سمجھ نہیں آتی عامر کو کیوں کھلایا جاتا ہے اس کی جان اب چھوڑ دیں۔عباس کا بھی کوئی چانس نہیں بنتا اس کے کندھے میں انجری ہے۔سکور اگر 300بھی ہو جائے تو دفاع کرنے کے لئے باﺅلنگ لائن کا مضبوط ہونا بھی ضروری ہے۔انگلینڈ کے میچ میں بارش نہ ہوتی تو پاکستان کی ٹیم باہر ہوتی۔سرفراز آگے بھی سکور کرے گا اس کے بعد ورلڈ کپ کے لئے اس کی سیٹ پکی ہوئی پہلے بھی کہا تھا سرفراز رکو بطور وکٹ کیپر کھلائیں۔شعیب ملک اور سرفراز دونوں ہی بطور کپتان بہتر نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain