تازہ تر ین

شعیب ٹیم کی ناکامیوں پر وضاحتیں پیش کرنے لگے

ابوظہبی (نیو زا یجنسیا ں ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹیم کی مسلسل شکستوں کے بعدکہا ہے کہ گرین شرٹس کےلئے اس سیریزمیں کامیا بی زیادہ اہمیت کی حامل نہیں بلکہ اس سیریزمیں جن پلیئرزکو اپنے ساتھ یواے ای لایاگیا ہے ان کی صلاحیتیں جانچناضروری ہے۔ شعیب ملک نے کہا کہ ہم اگلے میچزمیں مزیدپلیئرزکوکھیلنے موقع دیں گے۔نئے نوجوان پلیئرزکی پر فار منس دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کے پاس اس سیریزسے سیکھنے کےلئے بہت کچھ ہے۔ابتدائی دونوں میچزمیں ہماری باﺅلنگ لائن اپ کلک نہیں کرسکی۔سکواڈکواگلے میچزمیں ذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگا۔سیریزبچانے کےلئے بھی ہمارے لیے اگلے تینوں میچزجیتنابہت ضروری ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ کل ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔مہمان ٹیم کینگروز کو سیریز میں2-0کی برتری حاصل ہے،قومی کر کٹ ٹیم کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا ،دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت شام 4بجے شروع ہوگا۔ٹیم انتظامیہ کی جانب سے تیسرے ون ڈے میں جنید خان اور عثمان شنوری کو موقع دئےے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرا ون ڈے (کل)بدھ کو شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا،جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر4بجے شروع ہو گا۔5میچوں کی سیریز کے ابتدائی2میچوں میں مہمان کینگروزکے سامنے پاکستانی بولنگ اٹیک بری طرح ناکام رہا اور آسٹریلیا نے ابتدائی دونوں میچوں میں 8،8وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ذرائع کے مطابق تیسرے ون ڈے میں محمد عباس اور یاسر شاہ کو ڈراپ کر کے ڈریسنگ روم میں بیٹھے جنید خان اور عثمان شنوری کو موقع دئےے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ فہیم اشرف کی پاکستان سے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کو طلب کئے جانے کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain