تازہ تر ین

تیسرا اون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف

ابوظہبی(ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف دے دیا۔ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر عثمان خواجہ پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے کلین بولڈ ہوئے۔دوسرے آﺅٹ ہونے والی کھلاڑی مارش تھے جو 14 رنز بناکر جنید خان شکار بنے۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں پیٹرہینڈزکومب اور کپتان فنچ نے شاندار کھیل پیش کیا اور 84 رنز بنائے تاہم 104 کے مجموعی اسکور پر ہینڈز کومب بھی پویلین لوٹ گئے۔ ایرون فنچ اور میکسویل کی شاندار بیٹنگ کے بدولت آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔ ایرون فنچ 90، میکسویل 71 اور ہینڈزکومب 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔ گرین شرٹس کی جانب سے عثمان شنواری، جنید خان، یاسر شاہ، عماد وسیم اور حارث سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔سیریز میں مہمان ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے، سیریز بچانے کے لیے گرین شرٹس کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا اور کپتان شعیب ملک میچ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد عباس اور فہیم اشرف کی جگہ جنید خان اور عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain