تازہ تر ین

سیریزمیں ایک میچ بھی نہ جیتناباعث شرمندگی:طاہرشاہ ، اگرصورتحال ایسی رہی توورلڈکپ میں بھی ٹیم ناکام ہی ہوگی:سابق کرکٹرکی ” گگلی “میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہاتھا پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک میچ بھی نہیں جیتے گی اور وہی ہوا۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا سے اتنی بری شکست پاکستان کے لئے باعث شرمندگی ہے سوال اٹھتا ہے اگر یہی کارکردگی رہی تو ورلڈ کپ میں کیا بنے گا۔پاکستان کی باﺅلنگ اور بیٹنگ دونوں ہی فلاپ نظر آئی اور آسٹریلیا کی ٹیم کو بس پریکٹس ہی کرائی۔پاکستان کی ٹیم ہی ان فٹ ہے جسمانی طور پر بھی اور ذہنی طور پر بھی۔ آسٹریلیا کے خلاف فیلڈنگ ایسی تھی دیکھ کر شرم آئی۔بورڈ اور سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ کی تیاری ہی نہیں کی سرفراز کو تو مستقل ریسٹ کی ضرورت ہے تمام ٹیم میں بڑی تبدیلی ہونی چاہئے۔شان مسعود بالکل ون ڈے کھلانے لائق نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain