تازہ تر ین

پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں میں فری ٹیسٹ اور ادویات کی سہولت ختم ہوگئی: خالد چودھری ، دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب مریضوں کا براحال ہوگیا: آغا باقر ، پیپلزپارٹی ن لیگ کے بعد تحریک انصاف کا وقت بھی شیخ رشید پورا کروائیں گے: اعجاز حفیظ ، ایمنسٹی سکیم لانا مضحکہ خیز ہے، اشرافیہ کے مفاد میں سکیم لانے کا فیصلہ کیا گیا: عبدالباسط ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار عبدالباسط خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایمنسٹی سکیم لانا مضحکہ خیز ہے، بجلی ، پیٹرول ، ڈیزل گیس سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب کے لیے مصیبت اور موٹے پیٹ والی اشرافیہ کے مفاد میں ایمنسٹی سکیم کے تحت فائدے لائے جارہے ہیں۔ پاکستان میں ٹیکس دینے والے کبھی ٹیکس نہیں دیں گے۔ ٹرینوں کی آمد ورفت میں تاخیر حادثے کا باعث ہے، ریلوے کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔ ماضی کی اسٹیبلشمنٹ کے اقدامات سے پاکستان میں دہشتگردی بڑھی۔ پچھلی حکومت میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل کرانے کا عزم نہیں تھا۔ فوج ہی اسے کامیاب بنائےگی۔ادویات کی قیمتوں میں خوفناک مہنگائی سے غریب متاثر ہے، حکومت ظلم کر رہی ہے۔ میزبان کالم نگار آغا باقر نے کہا کہ شیخ رشید اپنے وعدوں کے پاسدار ہیں۔ بلاول نے بھی ٹرین پر مارچ کیا۔ دوا ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کیا ہوا ہے۔ شب معراج کی رات آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، اس شب میں اللہ نے اپنے محبوب کو 5نمازوں کا تحفہ دیا۔ تجزیہ کار خالد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت پرانا چورن بیچ رہی ہے۔پیٹرول کی قیت بین الاقوامی منڈی کے مطابق 65روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔ 1947ءکی آئیڈیل ریلوے پاکستان ہر دور حکومت میں تباہ کی گئی۔ وگ لگانے والے وزیر ریلوے بغیر کسی پلاننگ کے پرانی تختیوں پر اپنے نام کی تختیاں لگارہے ہیں، شیخ رشید سے بڑا مداری کوئی نہیں۔ ضیا الحق نے پاکستان میں نفرت کا بیج بویا جو آج تناور درخت بن چکا۔ کالعدم تنظیموں کے حوالے سے نظام تبدیل نہیں ہوگا۔پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں میں فری ٹیسٹ اور ادویات کی سہولت ختم ہوگئی ہے، غریب کو ختم کر کے غربت ختم کی جارہی ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں کمی کا واحد حل جینرک سکیم ہے جسکے ذریعے قیمتوں میں 500فیصد کمی کی جاسکتی ہے۔ کالم نگار اعجاز حفیظ خان نے کہا کہ مائنس زرداری پیپلز پارٹی آج بھی پاکستان کی ہمدرد ہے۔ شیخ رشید کی توجہ صرف سیاست پر ہے، پیپلز پارٹی ، ن لیگ کے بعد تحریک انصاف کا وقت بھی شیخ رشید پورا کروائیں گے۔ غلام بلور نے ریلوے کو برباد کیا، خواجہ آصف کا دور بہتر تھا۔ن لیگ نے نیشنل ایکشن پلان پر کوئی کام نہیں کیا۔ موجودہ حکومت کے پاس اس پلان پر عمل درآمد کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ پاکستان میں زندگی بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی المیہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain