تازہ تر ین

گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقے دنیا کے بہترین بیچ بن سکتے ہیں، پاکستان میں سیاحت کو ہم نے ہی فروغ دینا ہے لیکن ہماری اشرافیہ چھٹیاں باہر گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں، ہم یہاں ٹورزم کو فروغ دے کر ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں،شمالی علاقہ جات میں آج تک انگریز کے بنائے ہوئے ریزورٹ استعمال کئے جا رہے ہیں، اب تک کوئی نیا حکومتی ریزارٹ ہی نہیں بنا،ہم نے مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کےلئے ویزہ پالیسی بنالی،اس سے سکھ، بدھ مت، ہندو سیاح بھی پاکستان آئیں گے، سابقہ حکومتوں کی ایسی پالیسیاں تھیں کہ کوئی سیاح پاکستان آ ہی نہ سکے، ہم نے پالیسیاں بہت نرم کی ہیں ،ٹورازم کی ایپکس کمیٹی اس میں مزید آسانیاں پیدا کرے گی،ہمیں بلند عمارتوں کو ترجیح دینی ہو گی ،گرین ایریاز کو محفوظ بنانا ہو گا،اس سلسلے میں ہماری ٹاسک فورس مسلسل کام کر رہی ہے۔بدھ کویہاں ٹورزم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقے دنیا کے بہترین بیچ بن سکتے ہیں، پاکستان میں سیاحت کو ہم نے ہی فروغ دینا ہے لیکن ہماری اشرفیہ چھٹیاں باہر گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں، میں نے خود تقریباًساری دنیا دیکھی ہے لیکن پاکستان میں جتنے خوبصورت سیاحتی مقامات ہیں اور کہیں نہیں ہیں، ہمارے پاس مذہبی سمیت ہر طرح کی سیاحت کے مواقعے موجود ہیں، ہمارے لوگوں کو پتہ ہی نہیں کہ پاکستان میں کیسے پرکشش مقامات ہیں، میں نے 15سال کی عمر میں ہنزہ کا دورہ کیا تھا، اس وقت کی خوبصورتی ساری دنیا دیکھنے کے بعد بھی مجھے کہیں نہیں ملی،پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کےلئے ہمیں بہت کچھ کرنا ہے، ہمارے شمالی علاقہ جات میں آج تک انگریز کے بنائے ہوئے ریزورٹ استعمال کئے جا رہے ہیں، اب تک کوئی نیا حکومتی ریزارٹ ہی نہیں بنا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پہاڑی سلسلوں میں بھی ایک تنوع ہے ایسے قدرتی مناظر کہیں نہیں ملتے، سیاحت کے فروغ میں سوشل میڈیا کلیدی کردار ادا کررہا ہے، سیاحتی مقامات میں بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں، تین سال پہلے گلیاں میں گیا تو وہاں کے سارے ہوٹل بک تھے، ہماری عوام کو پتہ ہی نہیں کہ ہمارے پاس 100نتھیا گلی سے منفرد مقامات ہیں، میں جب خود سیاحتی مقامات کی تلاش میں نکلا تو دیر سے آگے علاقہ کمہراٹ کے سیاحتی مقام کا صرف ایک کلپ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیاتو وہاں ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے وزٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی سابقہ دور حکومت میں سیاحت کو فروغ دینے کےلئے صرف وہاں کے اسٹرکچر کو بہتر کیا تو وہاں لوگوں کی آمد میں تین گنا اضافہ ہو گیا، میرے جو بھی دوست پاکستان آئے انہیں میں شمالی علاقہ جات کی سیاحت کےلئے لے کر گیا وہ آج بھی دوبارہ وہاں جانے کی مجھ سے منتیں کرتے ہیں، پاکستان میں ہزاروں غیر دریافت شدہ سیاحتی مقامات ہیں، ہمیں ان کے فروغ کےلئے مکمل قانون سازی کرنی ہو گی، دنیا میں بھوٹان نے پالیسی بنا کر سیاحت کو فروغ دیا، ہمارے لوگ بہت مہمان نواز ہیں، اس کی تعریف دنیا بھر کے سیاح کرتے ہیں،اس لئے ہم نے مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کےلئے ویزہ پالیسی بنالی،اس سے سکھ، بدھ مت، ہندو سیاح بھی پاکستان آئیں گے، سابقہ حکومتوں کی ایسی پالیسیاں تھیں کہ کوئی سیاح پاکستان آ ہی نہ سکے، ہم نے پالیسیاں بہت نرم کی ہیں ،ٹورازم کی ایپکس کمیٹی اس میں مزید آسانیاں پیدا کرے گی۔ انہوں نے بلند عمارتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم (ایف اے آر) یہاں پر دبئی طرز کی قانون سازی کر رہے ہیں کہ آپ پورا اسلام آباد سکائی پر بنا سکیں گے، شہروں کے پھیلنے سے ہمارے گرین ایریاز کم ہورہے ہیں، ہمیں بلند عمارتوں کو ترجیح دینی ہو گی ،گرین ایریاز کو محفوظ بنانا ہو گا،اس سلسلے میں ہماری ٹاسک فورس مسلسل کام کر رہی ہے، حکومت تعاون کرے گی، سڑکیں اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی، باقی سارا کام پرائیویٹ سیکٹر کرے گا، ملائیشیاءمیں صرف ساحلی سیاحت ہے وہ پھر بھی 22ارب ڈالر کماتا ہے، ہم یہاں ٹورازم کو فروغ دے کر ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے پالیسی سازی میں نوجوانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ،وزیراعظم کی زیر قیادت یوتھ کونسل بنائی جائے گی، وزیراعظم عمران خان یوتھ کونسل کے پیٹرن ان چیف ہوں گے، کونسل مختلف شعبوں کے 22 ارکان پرمشتمل ہوگی، یوتھ کونسل وزیراعظم کو مختلف شعبوں میں پالیسی سازی، بے روزگاری، تعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں تجاویز دے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو پالیسی سازی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت یوتھ کونسل بنائی جائے گی، وزیراعظم عمران خان یوتھ کونسل کے پیٹرن ان چیف ہوں گے جب کہ یوتھ کونسل مختلف شعبوں کے 22 ارکان پرمشتمل ہوگی۔یوتھ کونسل میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا، یوتھ کونسل وزیراعظم کو مختلف شعبوں میں پالیسی سازی، بے روزگاری، تعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں تجاویز دے گی۔وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹرین اور کنزرویٹوپارٹی کی رہنما سعیدہ وارثی نے ملاقات کی جس میں خطے کی امن وامان کی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بدھ کو پاکستانی پارلیمنٹرین اور کنزرویٹو پارٹی کی رہنما سعید واثی نے یہاں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذو الفقار بخاری بھی موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دور ان خطے کی موجودہ صورتحال اور پاک برطانیہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان نے ملاقات کی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بدھ کو زیر اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان نے ملاقات کی جس میں معاون خصوصی افتخار درانی بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ ملاقات میں انضمام شدہ قبائلی علاقہ جات کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain