تازہ تر ین

سیلاب سے بچانے والی دیواریں بنانے والا معمار روبوٹ

ہارورڈ (ویب ڈیسک ) روبوٹ موجدین نے ایک ایسا معمار روبوٹ بنایا ہے جو ازخود دھاتی چادروں سے کسی بھی نرم جگہ یعنی ساحلی ریت پر بھی ایسے دھاتی بلاک سے دیواریں بناتا ہے جس کے ٹکڑے ایک دوسرے سے جڑ جاتے ہیں اور یوں دیکھتے دیکھتے ہی ایک مضبوط دیوار قائم ہوجاتی ہے۔اس طرح یہ روبوٹ یا ایسے بہت سے روبوٹ مل کر انسانی مداخلت کے بغیر سیلابی پشتے، حفاظتی دیواریں اور زمین کو کٹاو¿ سے بچانے والی رکاوٹیں بناسکتے ہیں علاوہ ازیں یہ پانی کے ذخائر کی فوری تعمیر میں بھی مددگار ہوسکتے ہیں۔ تعمیر میں دھاتی پلیٹیں غیر ہموار اور ڈھلوانی سطح پر بھی لگائی جاسکتی ہیں اور ان پر مستقل مضبوط دیواریں بھی اٹھائی جاسکتی ہے۔اسی طرح کھیتوں اور باغات میں قیمتی کھاد اور مٹی کو بکھرنے سے بچانا بھی ضروری ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کان کنی، تعمیرات اور دیگر کاموں میں بھی مٹی کے پھسلاو¿ کو روکنے میں یہ روبوٹ اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس قسم کے تمام واقعات سے سالانہ 10 ٹریلیئن ڈالر کا مالی نقصان ہورہا ہے جس کے ازالے میں رومو جیسے روبوٹ بہت مفید رہیں گے۔
روبوٹ کو ہارورڈ یونیورسٹی میں واقع وائس انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے بنایا ہے جو ازخود کام کرسکتا ہے۔ اب روبوٹ کو 2019ئ کی ا?ئی ای ای ای انٹرنیشنل کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔
روایتی طریقوں کے برخلاف یہ روبوٹ اپنی ہی وزن کی بنیاد پر بھاری دھاتی شیٹوں کو مٹی میں دھنساتا جاتا ہے جس میں اس کے چار پہیے ایکچوایٹر کا کام کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ارتعاشات (وائبریشن) سے دھاتی پلیٹیں اندر ہی اندر دھنستی جاتی ہیں خواہ ان کی لمبائی روبوٹ سے اونچی ہی کیوں نہ ہو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain