تازہ تر ین

بھارت غیر محفوظ جبکہ پا کستان محفوظ ترین ملک ہے

لاہو (ویب ڈیسک ) : امریکہ سے پاکستان آنے والی ولاگر جارڈن ٹیلر نے پاکستان کو امن پسند ملک قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں۔ حالیہ کچھ عرصے میں پاکستان میں سیاحوں کی بڑی تعداد آ رہی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سیاح پاکستان کی مثبت تصویر سوشل میڈیا کے ذریعے سے پوری دنیا کو دکھا رہے ہیں۔حالیہ عرصے کے دوران پاکستانی ذرائع ابلاغ میں کئی غیر ملکی “یوٹیوبرز” کا چرچا رہا ہے۔ ان سیاحوں کی ویڈیوزپاکستانی سرزمین پر پھیلے قدرتی حسن کو دنیا پر آشکار کرانے کے ساتھ ساتھ اقوام عالم پر یہ بھی واضح کر رہی ہیں کہ پاکستان کسی بھی مغربی ملک کی طرح غیر ملکیوں کے لیے محفوظ ہے۔معروف امریکی ولاگر جارڈن ٹیلر بھی پاکستان پہنچ گئیں،ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی لوگوں کی مہمان نواز بے مثال ہے۔
مجھے کبھی بھی غیر محفوظ ہونے کا احساس نہیں ہوا۔یہاں کے لوگ بے حد مہمان نواز ہیں۔جارڈن کا مزید کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کا کلچر اور لباس بہت پسند ہے۔امید ہے یہاں سے خریدے گئے کپڑے امریکہ جانے کے بعد بھی پہنوں گی۔جارڈن کا کہنا تھا کہ وہ تمام غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان آنے کا مشورہ دیں گی۔کیونکہ پاکستان بے حد محفوظ اور خوبصورت ملک ہے۔
میں چاہتی ہوں کہ تمام سیاح یہاں آئیں اور یہاں کی خوبصورتی دیکھیں۔پاکستان کے چاروں صوبے اپنی مثال آپ ہیں،جارڈن اس سے قبل بھارت کا بھی دورہ کر چکی ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ انہیں بھارت میں محفوظ ماحول نہیں ملا۔جارڈن نے اپنے چینل پر بتایا تھا کہ بھارت میں خواتین محفوظ نہیں۔ڈریو بنسکائی بھی پاکستان آنے والے سیاحوں میں سے ایک ہیں جن کا تعلق امریکی ریاست ایریزونا سے ہے۔
وہ اب تک 161 ممالک کی سیر کر چکے ہیں۔جب کہ اس فہرست میں پاکستان کا 162 نمبر ہے۔ں انہوں نے پاکستانیوں کو سب سے زیادہ مہمان نواز پایا۔ڈریو کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے بعد اب تک میرا بٹوا بھرا ہوا کیونکہ مجھے کوئی کسی چیز کے لیے رقم خرچ کرنے ہی نہیں دیتا۔ڈریو کو یہ خوبی صرف پاکستان کے لوگوں میں ہی نظر آئی۔ڈریو کا کہنا ہے کہ وہ کئی سالوں سے پاکستان کا ویزا حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
بالآآخر یہاں موجود دوستوں کی مدد سے وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا۔ڈریو کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ بے حد محبت کرنے والے اورر مہمان نواز ہیں،امریکی سیاح کے یوٹیوب چینل کےسبسکرائیبرز کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ ہے۔امید ہے کہ ان کے چینل کے ذریعے پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہو گا۔اور یہاں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain