Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹریفک سگنلز پر پیشہ ور گداگروں کے ڈیرے، شہریوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی ایشاء سے محروم
    • بنگلادیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کا پاکستانی پرچم کے احترام کا خوبصورت منظر وائرل
    • اسلام آبدا میں پی ٹی آئی دھرنے میں لڑنے کیلئے نوجوان بھرتی کرنے والا شخص گرفتار ، تین ساتھی فرار
    • ملتان بینچ میں 19 روز کے دوران 6 ہزار 18 مقدمات کے فیصلے کئے گئے
    • باڈی کیمروں کی مدد سے بہت سی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن ہو سکے گا:خواجہ عمران نذیر
    • ٹیکس دہندگان پر ایف آئی آرز درج کرنے کیخلاف آئینی درخواستیں خارج
    • معاشی استحکام کیلئے امن اور سیاسی استحکام اولین شرط ہے: احسن اقبال
    • خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح سپیکر کی اجازت لازمی
    • پنجاب میں اے آئی کریکولم اور ٹریننگ انیشیٹو کا آغاز کردیا گیا
    • وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین پاکستان بزنس فورم سردار ظہور اقبال کی ملاقات
    • نارووال:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نارووال میڈیکل کالج کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • چین’ امریکہ کاسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق
    • لمپی سکن کے خطرے پر سندھ میں ہائی الرٹ
    • جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ 2 اعلی افسران سمیت 14 افراد ہلاک
    • یونان میں رہائشی عمارت دھماکے سے زمین بوس ہوگئی 6 امریکی و برطانوی سیاح ہلاک
    • شہبازشریف سے پاکستانی نژادساجد تارڑ اور میاں عرفان یعقوب کی ملاقات
    • برائلر گوشت کی قیمت مستحکم فارمی انڈے مہنگے
    • بے قابو مصنوعی ذہانت اربوں جانوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، بل گیٹس کا انتباہ
    • مشیروزیراعلیٰ پنجاب برائے اے آئی علی ڈار اے آئی کریکولم اینڈ ٹریننگ انیشیٹو تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اٹلی میں واقع 8 ہزار لاشوں اور ڈھانچوں کا میوزیم

    By Daily Khabrainمئی 13, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اٹلی(ویب ڈیسک) اٹلی میں سِسلی کے علاقے میں ایک میوزیم نما قبرستان واقع ہے جو کم ازکم 400 سال پرانا ہے۔ سب سے پہلے 1599 میں پادریوں نے ایک بڑے پروہت ’سلویسٹرو آف گیوبیو‘ کی لاش کو محفوظ کیا تھا اور اسے زیرِ زمین تہہ خانے جیسے کمرے میں رکھ دیا تھا۔اس میوزیم کو پالمرو کیپیوچِن کا نام دیا گیا ہے جہاں اب ممی اور مردوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔1600 سے لے کر 1920 تک یہاں لاشوں کو لایا جاتا رہا لیکن اب یہ سلسلہ موقوف ہوچکا ہے۔ یہاں موجود پادریوں اور دیگر عملے کی جانب سے قبرستانی میوزیم کی تصاویر لینے کی سخت پابندی تھی۔ اسی وجہ یہ دلچسپ جگہ منظرِ عام پر نہ آسکی۔یہاں پر لاشوں کے گلنے سڑنے کے مختلف مراحل کو اپنی آنکھوں سے دیکھا جاسکتا ہے اور اسی بنا پر اسے انسانی جسمانی انحطاط کی قدرتی تجربہ گاہ بھی کہا جاسکتا ہے۔ بعض لاشوں پر جلد کے پرتیں، بال اور ناخن موجود ہیں تو بعض لاشوں کے صرف ڈھانچے ہیں دکھائی دے رہے ہیں جن پر دیگر کسی شے کےکوئی آثار نہیں۔ جبکہ کئی لاشیں ٹوٹ پھوٹ کی بھی شکار ہیں۔یہاں موجود ایک لاش کو خوبصورت لباس اور ہیٹ پہنایا گیا ہے اور اس کے طویل بال بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ ایک اور معصوم بچے کی لاش بھی یہاں موجود ہے جس کے سر پر سنہری پٹی بندھی ہوئی ہے۔ اگرچہ 1880 میں اس قبرستان نما جگہ کو بند کردیا گیا تھا لیکن کسی طرح 1920 تک یہاں لاشوں کے جمع ہونے کا سلسلہ جاری رہا۔اس میوزیم کی دیواریں افقی اور عمودی اب لاشوں سے اٹی پڑی ہیں۔ لیکن یہاں دفن ہونے کےلیے مرنے سے پہلے درخواست دینی ہوتی ہے اور بسا اوقات مرنے والے کے اہلِ خانہ کو بھی اس کی خطیر رقم عطا کرنا ہوتی ہے۔اس میوزیم میں لاشوں کی مجموعی تعداد 8000 سے زائد ہے اور ممی کی تعداد 1200 کے قریب ہے جبکہ یہاں موجود عملہ لاشوں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ یہاں عام شائقین بھی آسکتے ہیں یا نہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں

      ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ بندی کی ایرانی تجویز مسترد کردی

      بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا

      پی آئی اے پر سامان کی تاخیر سے ترسیل پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ

      ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکا 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.