تازہ تر ین

پاکستان شرح سود میں نمبر 1

لاہور(ویب ڈیسک)مرکزی بینک کے مطابق خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں شرح سود سب دے زیادہ ہے۔ بھارت میں بنیادی شرح سود 6 فیصد، بنگلہ دیش میں 6.75 اور سری لنکا میں 8 فیصد ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافہ سے سب سے زیادہ نقصان حکومت کا ہوا ہے۔ اس کا مقصد مہنگائی کم کرنا ہوتا ہے۔ بنیادی شرح سود بڑھنے سے حکومت کے مقامی قرضوں میں 3 کھرب روپے 300 ارب روپے کا اضافہ ہو جائے گا جبکہ گاڑیوں اور گھروں کی خریداری پر قرض لینا مہنگا پڑ سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق بنیادی شرح سود بڑھانے سے گاڑیوں اور گھروں کی خریداری میں بھی کمی آئے گی۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس سے نئی سرمایہ کاری تعطل کا شکار ہو جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain