تازہ تر ین

کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان دوسرا میچ فیورٹ انگلینڈ کیخلاف آج کھیلے گا

ناٹنگھم(آئی این پی)بارہویں آئی سی سی کر کٹ ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان اور میزبان انگلینڈ کی ٹیمیں(آج)پیر کو ٹرینٹ برج میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا، گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں کم بیک کیلئے پر عزم ہیں جبکہ کر کٹ مبصرین انگلینڈ کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔ ورلڈ کپ میچز میں دونوں ٹیموں کا پلڑا برابر ہے،میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں9بار آمنے سامنے آئیں اور دونوں نے4،4میچز جیتنے جبکہ ایک میچ بغیر نتیجے ختم ہوا،قومی ٹیم میں2تبدیلیوں کا امکان ہے ، شعیب ملک اور محمد آصف ٹیم میں شامل کے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق میدان جنگ میں بری طرح گرے شہ سوار اٹھنے کیلیے تیار ہیں جب کہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ پیر کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105رنز پر ہتھیار ڈال دیے۔ یہ گرین شرٹس کی مسلسل 11ویں ون ڈے ناکامی تھی، پیر کو انگلینڈ سے میچ میں شعیب ملک اور آصف علی کو کھلانے کا امکان ہے، البتہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ اتوار کی میٹنگ میں کیا جائے گا۔گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں کم بیک کیلئے پر عزم ہیںجبکہ دوسری جانب میزبان ٹیم فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔انگلش ٹیم نے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر ایونٹ میں جاندار انٹری کی تھی اور وہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا۔ دوسری جانب کر کٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ابھی تک9میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں پاکستان نے4، اور انگلینڈ نے بھی4میچز جیتے جبکہ 1میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔ون ڈے کرکٹ تاریخ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کا پلہ بھاری رہا ہے، ستاسی میچز میں گورے تریپن اور اکتیس ٹیم پاکستان نے جیتے۔ تین مقابلے بے نتیجہ رہے،دوسری جانب بولنگ کوچ اظہر محمودکا کہنا ہے کہ یہی ٹیم جیتے گی، وننگ ٹریک پر آنے کے لیے ایک جیت کی ضرورت ہے اور وہ انگلینڈ کے خلاف بھی مل سکتی ہے۔ سرفراز الیون نے نئے محاذ کی تیاریاں شروع کر دیں، بیٹنگ پر خصوصی توجہ، شارٹ پِچ بال کھیلنے کی خصوصی مشقیں کیں۔ کہتے ہیں خامیاں اور ناکامیاں بھلا کر اِن ایکشن ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain