تازہ تر ین

قومی ٹیم کی فتح ، سرینگر میں کشمیری نوجوان پاکستانی پرچم لیکر سڑکوں پر

ناٹنگھم (نیٹ نیوز) پاکستان نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنا دوسرا سب بڑا اسکور 348 رنز اسکور کیا لیکن ساتھ ساتھ ایک نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کر انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ میچ میں پاکستانی بیٹسمینوں نے گزشتہ میچ کی بدترین کارکردگی سے سبق سیکھتے ہوئے شاندار بیٹنگ بابراعظم، محمد حفیظ اور کپتان سرفراز احمد کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے 8وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کا دوسرا بڑا اسکور اس سے قبل پاکستان نے 2007 کے ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف 349 رنز بنائے تھے تاہم 348 رنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور محمد حفیظ نے میچ میں ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے تیسری تیز ترین نصف سنچری 39 گیندوں پر بنائی، ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے میں تیز ترین نصف سنچری کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل 1992 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں انضمام نے نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 31 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی اور قومی ٹیم کو فتھ سے ہمکنار کرایا تھا۔صرف یہی نہیں بلکہ یہ ون ڈے کرکٹ میں کسی کھلاڑی کی سنچری کے بغیر پاکستان کا کسی میچ میں سب سے بڑا اسکور ہے۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے چھٹے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 15 رنز سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ ورلڈکپ 2019 کے افتتاحی میچ میں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 348 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی جانب جونی برسٹو اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شاداب خان نے تیسرے ہی اوور میں جیسن روئے کو 8 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا اور جونی برسٹو 32 رنز پر وہاب ریاض کا شکار بنے۔انگلش ٹیم کے کپتان اون مورگن کو 9 رنز پر محمد حفیظ نے بولڈ کیا اور بین اسٹوکس کو 13 رنز بنانے کے بعد شعیب ملک کے ہاتھوں پویلین واپس لوٹنا پڑا۔ 118 پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی تھی تاہم جوس بٹلر اور جوئے روٹ وکٹ پر ڈٹ گئے۔پانچویں وکٹ کے لیے جوئے روٹ اور جوس بٹلر کے درمیان 130 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی سنچریاں مکمل کیں تاہم جوئے روٹ 107 پر شاداب خان اور جوس بٹلر 103 رنز پر محمد عامر کا شکار بنے۔آخری لمحات نے معین علی اور کرس ووکس نے بھرپور مقابلہ کیا تاہم وہاب ریاض نے مسلسل 2 گیندوں پر پہلے معین علی کو 19 اور پھر ووکس کو 21 رنز پر چلتا کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے وہاب ریاض نے 3 اور شاداب خان، محمد عامر نے 2،2 جب کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل انگلش کپتان اون مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان اور امام الحق نے ٹیم کو 82 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا، فخرزمان 36 رنز بنانے کے بعد معین علی کی گیند پر اسٹمپ آٹ ہوگئے اور امام الحق بھی 44 رنز بنانے کے بعد معین علی کا ہی شکار بنے۔بابراعظم اور محمد حفیظ نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 88 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، بابراعظم 63 رنز کی اننگز کھیل کر آٹ ہوئے جب کہ محمد حفیظ نے 2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان سرفراز احمد نے بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور وہ 55 رنز پر پویلین واپس لوٹے۔ آصف علی صرف 14 رنز کی اننگز کھیل کر آٹ ہوئے، وہاب ریاض 4 اور شعیب ملک 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور کرس ووکس نے 3،3 جب کہ مارک ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دریں اثنائ وزیر اعظم عمران خان اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ٹیم اگر خود اعتمادی حاصل کرلے تو کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔قومی ٹیم کی مسلسل 12 ون ڈے میچز ہارنے کے بعد انگلینڈ کے خلاف 14 رنز سے فتح پر وزیر اعظم عمران خان نے مبارباد دی۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وارم اپ میچز اور ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں مایوس کن آغاز کے بعد گرین شرٹس فارم میں واپس آرہے ہیں۔انہوں نے قومی ٹیم کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ لوگوں میں ٹیلنٹ موجود ہے ، آپ کو صرف خود اعتمادی کی ضرورت ہے اور جب آپ خود اعتمادی حاصل کرلو گے تو ورلڈ کپ میں بھی کامیابی حاصل کرسکتے ہو۔دوسری جانب پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر سری نگر میں کشمیریوں نے جشن منایا اور پاکستان کی ٹیم کے کامیابی کے فوراً بعد پاکستانی پرچم اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain