Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بشریٰ انصاری نادیہ خان کے دفاع میں سامنے آ گئیں
    • دلجیت دوسانجھ نے بہت سر میں نصرت فتح کو گایا، راحت فتح علی خان
    • ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں بچے کی پیدائش کی قیاس آرائیاں
    • پنجاب بھر میں کوڑا ٹیکس کی وصولی شروع’ سالانہ 40ارب روپے ریکوری متوقع
    • امریکی وسط مدتی انتخابات قریب، میری لینڈ میں سیاسی سرگرمیاں تیز
    • ارجنائن کے فٹبالر لیونل میسی ڈاکٹر بنیں گے
    • محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کو تیسرا خط لکھ دیا
    • پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 3-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • پاکستانی مارشل آرٹسٹ محمد راشد نسیم کا نیا عالمی ریکارڈ، ایک منٹ میں 62 مٹی کی پلیٹیں توڑ دیں
    • ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ
    • جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی
    • پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا
    • وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مہوش حیات کو ایک بار پھر آئٹم نمبر کرنا مہنگا پڑگیا

    By Daily Khabrainجون 12, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین نے مہوش حیات کے تمغہ امتیاز پر ایک بار پھر سوالات اٹھاتے ہوئے انہیں بے ہودہ رقص کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔مہوش حیات کا شمار پاکستان کی باصلاحیت اداکاراﺅں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ٹی وی میں اداکاری کا لوہا منوانے کے بعد فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اوراپنی اداکاری سے سب کی چھٹی کردی۔شوبز انڈسٹری میں بہترین خدمات انجام دینے پرانہیں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کو حکومت کی جانب سے انہیں تمغہ امتیاز دینا بالکل بھی پسند نہیں آیا اورسوشل میڈیا پرمہوش کوتمغہ امتیاز دینے کے حوالے سے کئی ماہ تک تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ یہ معاملہ کافی حد تک تھم چکا تھا کہ مہوش کے نئے آئٹم نمبرنے ایک بار پھر چنگاری بھڑکادی۔عید الفطرپرمہوش حیات کی ریلیز ہونے والی فلم ”چھلاوا“ میں مہوش نے”چڑیا“ نامی آئٹم نمبر پر پرفارم کیا ہے اور اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اس گانے کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین کو مہوش حیات کا آئٹم نمبر کرنا ایک آنکھ نہیں بھارہا اور انہوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک بار پھر انہیں تمغہ امتیاز دینے پر سوالات اٹھادئیے ہیں۔ردا نامی خاتون نے مہوش حیات کی پرفارمنس پر طنز کرتے ہوئے کہا اس پرفارمنس پر ایک اور تمغہ امتیاز دے دو اس کو۔ جب کہ صفدر لبنیٰ نامی صارف نے تو مہوش حیات کو بے ہودہ رقص کرنے پر کھری کھری سناتے ہوئے کہا اتنے گندے ماحول میں کیسے ڈانس کرلیتی ہو، جہاں تمام لوگ آپ کو گندی نظروں سے دیکھ رہے ہیں، مطلب پیسے کے لیے آپ کچھ بھی کرلیں گی؟ اتنا حوصلہ کیسے آتا ہے آپ میں؟ ایک صارف نے تو مہوش حیات کو غریبوں کی کترینہ کیف قرار دے دیا۔جہاں کچھ صارفین نے مہوش حیات پر تنقید کی ہے وہیں کچھ لوگوں نے انہیں سراہا بھی ہے۔ گلوکارہ واداکارہ میشا شفیع، گلوکارہ آئمہ بیگ اور بھارتی اداکار اور سابق بگ باس کنٹیسٹنٹ علی کلی مرزا نے مہوش حیات کی تعریف کرتے ہوئے ان کی پرفارمنس کو سراہا ہے۔واضح رہے کہ مہوش حیات کی فلم ”چھلاوا“ باکس آفس پر اچھا بزنس کر رہی ہے اور ریلیز کے 5 دنوں میں 11 کروڑ سے زائد کی کمائی کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی

      تازہ ترین

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.