پاکستانی شوبز کی مقبول جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں دونوں کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش سے متعلق قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں۔ماورا حسین اور امیر گیلانی کی دوستی کا آغاز ایک ساتھ کام کرنے کے دوران ہوا، جس کے بعد دونوں نے فروری 2025 میں ایک شاندار تقریب میں شادی کی تھی۔ شادی کے بعد سے یہ جوڑی مداحوں کی خاص توجہ حاصل کرتی رہی ہے۔گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ماورا حسین کے ممکنہ حمل سے متعلق بھی سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔، خصوصا اس وقت جب وہ ڈرامہ ونٹر لو میں اداکاری کر رہی تھیں۔حالیہ دنوں میں ماورا حسین نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جن کے بعد مداحوں نے ایک مرتبہ پھر ان کے والدین بننے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کردیں۔
