لاہور (جنرل رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن کا صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں سہولیات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔اساتذہ کی ریشنلائزیشن
،ڈوپلیکٹ،خالی اسامیوں کا جائزہ لینے کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ 7 رکنی کمیٹی کے کنوینئرسپیشل سیکرٹری محمد اقبال کومقرر کیاگیا۔ کمیٹی میں سی ای او پیکٹا سید موسی علی بخاری،ایڈیشنل سیکرٹری ،ڈی پی آئی سیکنڈری شامل ہیں ۔کمیٹی سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد سیکرٹری ایجوکیشن کو رپورٹ پیش کریں گی۔
