Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند ہیں:ساس کا دعویٰ
    • مسجد الحرام کے قریب حملے کی افواہیں بے بنیاد، سعودی حکام کی وضاحت
    • جامشورو: آگ لگنے سے 40 سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں
    • محکمہ اوقاف لاہور میں نوکریاں دلانے کے نام پر شہریوں سے رقوم بٹورنے کا معاملہ سامنے آگیا
    • یہ افراد انتقامی کارروائی کے طور پر جھوٹی’ من گھڑت درخواستیں جمع کروا رہے ہیں : رانا احسان کا مؤقف
    • موٹر سائیکلوں گاڑیوں کی چوری وارداتیں میں بے تحاشہ اضافہ پولیس خاموش تماشائی
    • کرایہ دارطبقہ یکطرفہ طورپر مالک مکان سے قانونی تعلق ختم نہیں کرسکتا، لاہور ہائیکورٹ
    • وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورکی چین کے قومی دنپر صدرشی جن پنگ اور برادر چینی عوام کو مبارکباد
    • گورنرراج یاایمرجنسی کی باتیںمحض افواہیں، صدر مملکت قائل ہوئے تو فیصلہ کرینگے، سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی
    • خان یونس پر اسرائیلی حملے معروف صحافی محمد عبدالعزیز النجر شہید
    • اکتوبر’لیاقت علی خان ‘مولانا اعظم طارق قتل’فاروق لغاری’غلام اسحاق خان کا انتقال ہوا
    • واٹس ایپ کو الوداع ایلون مسک نے ایکس چیٹ لانچ کر دیا انکرپشن کے ساتھ فون نمبر کے بغیر استعمال کی سہولت
    • محکمہ سول ایجوکیشن کا صوبہ بھر کے سرکاری سکولوںمیں سہولیات کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • برائلر گوشت کی قیمت میں 14روپے کلوا ضافہ
    • ستمبر 2026 پنجاب بھر 41,472 ٹریفک حادثات میں 330افراد جان بحق ڈاکٹر رضوان
    • 9.41ارب روپے مالیت سے زائد ٹیکس فراڈ ایف بی ار نے85 ٹیکس دہندگان کے خلاف کیسز بنا دیے
    • تیمور احمد کا ترکیہ ‘اسکودر ڈسٹرکٹ بلدیہ کا دورہ، میئر دندار ضیا سے ملاقات
    • اے این ایف کی مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
    • جیلوں میں قیدکشمیری نوجوانوں کا مستقبل بری طرح متاثر ہو رہا ہے، فاروق عبداللہ
    • محکمہ خزانہ نے پنشن اصلاحات کیلئے بجٹ جاری کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    محکمہ اوقاف لاہور میں نوکریاں دلانے کے نام پر شہریوں سے رقوم بٹورنے کا معاملہ سامنے آگیا

    By Khabrain Newsاکتوبر 2, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (خبر نگار) محکمہ اوقاف لاہور میں مبینہ طور پر نوکریاں دلانے کے نام پر شہریوں سے رقوم بٹورنے کا سنگین
    معاملہ سامنے آگیا۔ زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور رانا احسان پر شہری بلاول سے اچھی سرکاری نوکری دلانے کے عوض 5 لاکھ 52 ہزار 200 روپے وصول کرنے کا الزام، متاثرہ شہری داد رسی کے لیے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ کے پاس پہنچ گیا۔ درخواست پر محکمہ اوقاف نے مبینہ معاملے کی پروب انکوائری شروع کر دی۔ درخواست گزار بلاول نے مقف اختیار کیا ہے کہ جب رانا احسان میاں میر کے منیجر تعینات تھے تو اس کی پنکچر کی دکان تھی اور رانا احسان اپنی گاڑی کے ٹائروں کا کام وہاں کرواتے تھے۔ درخواست گزار کے مطابق ایک روز رانا احسان نے اس سے تعلیمی قابلیت دریافت کی، جس پر اس نے بتایا کہ وہ بی کام پاس ہے۔ الزام کے مطابق رانا احسان نے دعوی کیا کہ سیکرٹری اوقاف سے اس کے اچھے تعلقات ہیں اور وہ اسے اچھی سرکاری نوکری دلوا سکتے ہیں، جس کے عوض پانچ لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ بلاول کے مطابق نوکری کے حصول کی امید پر اس نے مبینہ طور پر رانا احسان کی جانب سے فراہم کردہ جاز کیش نمبر 03082726763 پر ایک ہفتے کے دوران 4 لاکھ 58 ہزار روپے منتقل کیے، جبکہ 94 ہزار 200 روپے نقد ادا کیے گئے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ رقوم کی ادائیگی کے ثبوت اور رسیدیں بھی اس کے پاس موجود ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق رقم وصول کرنے کے بعد اس نے متعدد مرتبہ رانا احسان سے نوکری کے حوالے سے رابطہ کیا، تاہم اسے مسلسل ٹال مٹول اور یقین دہانیوں کے ذریعے مبینہ طور پر لٹکایا جاتا رہا۔ بلاول کا کہنا ہے کہ اب رانا احسان زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے عہدے پر بھی تعینات ہو چکے ہیں، مگر نہ تو اسے نوکری ملی اور نہ ہی مبینہ طور پر ادا کی گئی رقم واپس کی گئی۔ متاثرہ شہری نے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کروا کر اس کی رقم واپس دلوائی جائے اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار افسر کے خلاف قانون اور محکمانہ قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ذرائع کے مطابق درخواست موصول ہونے کے بعد سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے معاملے کی پروب انکوائری شروع کروا دی ہے۔ اب انکوائری میں یہ امر بھی سامنے آئے گا کہ شہری سے رقوم کس بنیاد پر وصول کی گئیں، جاز کیش اکانٹ کس کے نام پر ہے اور رقم کی وصولی کے الزامات میں کتنی صداقت ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      موٹر سائیکلوں گاڑیوں کی چوری وارداتیں میں بے تحاشہ اضافہ پولیس خاموش تماشائی

      اکتوبر’لیاقت علی خان ‘مولانا اعظم طارق قتل’فاروق لغاری’غلام اسحاق خان کا انتقال ہوا

      تیمور احمد کا ترکیہ ‘اسکودر ڈسٹرکٹ بلدیہ کا دورہ، میئر دندار ضیا سے ملاقات

      تازہ ترین

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.