Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جامشورو: آگ لگنے سے 40 سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں
    • محکمہ اوقاف لاہور میں نوکریاں دلانے کے نام پر شہریوں سے رقوم بٹورنے کا معاملہ سامنے آگیا
    • یہ افراد انتقامی کارروائی کے طور پر جھوٹی’ من گھڑت درخواستیں جمع کروا رہے ہیں : رانا احسان کا مؤقف
    • موٹر سائیکلوں گاڑیوں کی چوری وارداتیں میں بے تحاشہ اضافہ پولیس خاموش تماشائی
    • کرایہ دارطبقہ یکطرفہ طورپر مالک مکان سے قانونی تعلق ختم نہیں کرسکتا، لاہور ہائیکورٹ
    • وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورکی چین کے قومی دنپر صدرشی جن پنگ اور برادر چینی عوام کو مبارکباد
    • گورنرراج یاایمرجنسی کی باتیںمحض افواہیں، صدر مملکت قائل ہوئے تو فیصلہ کرینگے، سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی
    • خان یونس پر اسرائیلی حملے معروف صحافی محمد عبدالعزیز النجر شہید
    • اکتوبر’لیاقت علی خان ‘مولانا اعظم طارق قتل’فاروق لغاری’غلام اسحاق خان کا انتقال ہوا
    • واٹس ایپ کو الوداع ایلون مسک نے ایکس چیٹ لانچ کر دیا انکرپشن کے ساتھ فون نمبر کے بغیر استعمال کی سہولت
    • محکمہ سول ایجوکیشن کا صوبہ بھر کے سرکاری سکولوںمیں سہولیات کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • برائلر گوشت کی قیمت میں 14روپے کلوا ضافہ
    • ستمبر 2026 پنجاب بھر 41,472 ٹریفک حادثات میں 330افراد جان بحق ڈاکٹر رضوان
    • 9.41ارب روپے مالیت سے زائد ٹیکس فراڈ ایف بی ار نے85 ٹیکس دہندگان کے خلاف کیسز بنا دیے
    • تیمور احمد کا ترکیہ ‘اسکودر ڈسٹرکٹ بلدیہ کا دورہ، میئر دندار ضیا سے ملاقات
    • اے این ایف کی مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
    • جیلوں میں قیدکشمیری نوجوانوں کا مستقبل بری طرح متاثر ہو رہا ہے، فاروق عبداللہ
    • محکمہ خزانہ نے پنشن اصلاحات کیلئے بجٹ جاری کر دیا
    • خیبرپختونخوا ہ میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانا حکومت کی مزید نااہلی ہوگی:لیاقت بلوچ
    • پی ٹی آئی دھرنا’ پنجاب سمیت پولیس کو انتظامی مشکلات کا سامنا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    تیمور احمد کا ترکیہ ‘اسکودر ڈسٹرکٹ بلدیہ کا دورہ، میئر دندار ضیا سے ملاقات

    By Khabrain Newsاکتوبر 2, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (پ ر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر، PIBF Youth Chapterکے رکن اور نوجوان سیاسی و سماجی رہنما تیمور احمد نے ترکیہ کے شہر استنبول کی اسکودر ڈسٹرکٹ بلدیہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسکودر کے میئر دندار ضیا گلتکین اور نائب صدر عیسیٰ دوگان سے ملاقات کی۔ملاقات میں استنبول کے بلدیاتی نظام، ڈسٹرکٹ میونسپلٹی کے اختیارات، شہری سہولتوں، مربوط ٹرانسپورٹ نظام، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، بلڈنگ کنٹرول، بنیادی انفراسٹرکچر اور مقامی حکومتوں کے مالیاتی نظام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر میئر دندار ضیا گلتکین نے بتایا کہ ترکیہ کے شہر استنبول کو انتظامی طور پر صوبے کا درجہ حاصل ہے، جبکہ شہر میں مجموعی طور پر 39 ڈسٹرکٹ بلدیات شہری امور انجام دیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صرف اسکودر ڈسٹرکٹ بلدیہ کا سالانہ بجٹ 265ملین ڈالر ہے۔ سالڈ ویسٹ، بلڈنگ کنٹرول اور بنیادی انفراسٹرکچر جیسے امور ڈسٹرکٹ بلدیہ کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹ اور پانی کا نظام استنبول میٹروپولیٹن میونسپلٹی کے تحت چلایا جاتا ہے۔میئر دندار ضیا گلتکین نے مزید بتایا کہ اسکودر ڈسٹرکٹ بلدیہ کا 90فیصد سے زائد بجٹ اپنے وسائل سے حاصل کیا جاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 فیصد وفاقی گرانٹ کی صورت میں ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط بلدیاتی نظام، مالیاتی خودمختاری، بہتر منصوبہ بندی اور ادارہ جاتی نظم و ضبط ہی شہری ترقی کی اصل بنیاد ہیں۔اس موقع پر تیمور احمد نے کہا کہ استنبول کا بلدیاتی ماڈل کراچی جیسے بڑے شہر کے لیے سیکھنے کے کئی مواقع فراہم کرتا ہے۔ کراچی کو بھی موثر بلدیاتی اختیارات، مالیاتی وسائل، مربوط ٹرانسپورٹ، صاف ستھرے شہری نظام اور اداروں کے درمیان بہتر رابطہ کاری کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولتیں بہتر انداز میں فراہم کی جا سکیں۔ملاقات میں پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کراچی کے جنرل سیکریٹری اور کوآرڈینیٹر میرا برانڈ پاکستان، محمد عامر رفیع بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ اسکودر بلدیہ کے اراکینِ کونسل کمال اوزر، سعادتین بے، ڈائریکٹر ماحولیات پیلن کیوریکوغلو اور مترجم حسن محی الدین بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ملاقات کو پاکستان اور ترکیہ کے درمیان شہری ترقی، بلدیاتی تجربات کے تبادلے اور ادارہ جاتی تعاون کے حوالے سے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      محکمہ اوقاف لاہور میں نوکریاں دلانے کے نام پر شہریوں سے رقوم بٹورنے کا معاملہ سامنے آگیا

      موٹر سائیکلوں گاڑیوں کی چوری وارداتیں میں بے تحاشہ اضافہ پولیس خاموش تماشائی

      اکتوبر’لیاقت علی خان ‘مولانا اعظم طارق قتل’فاروق لغاری’غلام اسحاق خان کا انتقال ہوا

      تازہ ترین

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.