لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ‘طلائی زیورات’ موبائل فون’ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مصری شاہ میں حامد سے 5لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون’ٹائون شپ میں ذوالفقار سے 5لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، نو لکھا میں اظہر سے 5لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن راوی میں اسحاق سے 5لاکھ روپے’ موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔برکی اور گلبرگ سے گاڑیاں جبکہ چوہنگ گجر پورہ اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
