تازہ تر ین

ورلڈ کپ کاسب سے بڑا ٹاکرآج ، دنیائے کرکٹ کی نظریں پاک بھارت میچ پر لگ گئیں

مانچسٹر (نیٹ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم پانچواں میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف(آج)16 جون کو مانچسٹر میں کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا تاہم بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہو گادونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو مانچسٹر میں بارش کا امکان ہے جس کے باعث میچ متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔ شیڈول کے مطابق چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گی، ساتواں میچ 26 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی، آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان کے خلاف لیڈز کے مقام پر کھیلے گی جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر کھیلے گی۔دوسری جانب ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ابتدائی چار میں سے دوسرا میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کا سفر مزید مشکل ہوگیا ہے تاہم سیمی فائنل کھیلنے کےلئے گرین شرٹس کو اگلے پانچ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ماہرین کے مطابق بقیہ میچز میں پاکستان کے پاس غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہے۔ پاک بھارت ورلڈکپ میچ کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، مسلح پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔مقامی میڈیا کے مطابق میچ میں کسی گڑبڑ کی کوئی انٹیلی جنس رپورٹ تو موجود نہیں مگر پھر بھی حکام سیکیورٹی میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے، انگلینڈ میں عموماً ایسا ہوتا تو نہیں البتہ پاک بھارت مقابلے کے دوران مسلح پولیس اہلکار اسٹیڈیم کے اطراف اور سٹی سینٹر میں گشت کریں گے۔ٹکٹس سے محروم رہ جانے والے شائقین کو وینیو نہ آنے کی ہدایت دی گئی ہے، جو خوش نصیب ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ان سے کہا گیا ہے کہ تلاشی وغیرہ میں وقت لگے گا لہذا پہلے ہی اسٹیڈیم پہنچ جائیں۔ ٹیم ہوٹل میں بھی سخت سیکیورٹی ہے اورسادہ لباس اہلکار آنے جانے والوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ میچ ٹکٹس کیلئے آئی سی سی کو 5 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں، گرا?نڈ میں محض 25 ہزار شائقین کی گنجائش ہے، مقامی ویب سائٹس پر ڈھائی ہزار پا?نڈ (تقریباً5 لاکھ پاکستانی روپے) تک میں بھی ٹکٹیں فروخت ہو رہی ہے۔ورلڈکپ کیلئے مانچسٹر میں ”فین ولیج“ بھی بنایا گیا جس میں ساڑھے تین ہزار افراد کی گنجائش ہے، وہاں جمعے کو سا?تھمپٹن میں ہونے والا انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا میچ بھی بڑی اسکرین پر دکھایا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain