تازہ تر ین

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے ، بلاول بھٹو آج مریم نواز سے ملنے کیلئے جاتی امراءجائینگے

لاہور (خبرنگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت دے دی، بلاول بھٹو زرداری آج ڈیڑھ بجے رائیونڈ جائیں گے۔ہفتہ کو پاکستان کی دو مرکزی اور اہم ترین سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما?ں کے درمیان رابطہ ہواہے ،پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نےپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے رابطہ کیا ہے۔ گرینڈ افطار ڈنر کے بعد ایک اور اہم رابطہ لاہور میں اس وقت ہوا جب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کرکے انہیں جاتی امرائ آنے کی دعوت دی اور بلاول بھٹو نے دعوت نامہ قبول کر لیا۔اپوزیشن رہنما?ں کی یہ اہم ترین ملاقات (آج ) اتوارکو دوپہر کو لاہور کے نواحی علاقے جاتی امرا سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز شریف کی دعوت پر پی پی پی چئیرمین اتوار دوپہر ڈیڑھ بجے رائیونڈ جائیں گے اس موقع پر دونوں جانب سے چند قریبی رفقائ شریک ہوں گے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی پارٹی کی سینئر قیادت کے ہمراہ آج دوپہر ڈیڑھ بجے جاتی امرا رائیونڈ پہنچیں گے جہاں پاکستان مسلم لیگ ن کا اعلی سطح کا وفد ان کا استقبال کرے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنما اور دونوں جماعتوں کی اعلی قیادت دوپہر کا کھانا بھی ایک ساتھ کھائے گی جبکہ دونوں رہنماوں کی وفود کی سطح کے علاوہ ون آن ون ملاقات بھی متوقع ہے۔ ملاقات میں وفاق و پنجاب کے صوبائی بجٹ، اپوزیشن جماعتوں کی ممکنہ احتجاجی تحریک اور حمزہ شہباز، آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری، ملک کی موجودہ بدترین معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئیں گے اور دونوں جماعتیں کسی مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل پر غور کرینگی۔ اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے رمضان المبارک میں اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو دعوت افطار پر مدعو کیا تھا جس میں مریم نواز بھی شریک ہوئی تھیں لیکن آج دونوں جماعتوں کی مستقبل کی قیادت کی پہلی باضابطہ سیاسی ملاقات ہو گی جس سے دونوں جماعتوں کی مستقبل کی سیاست کی راہ بھی متعین ہو گی۔ سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول اورمریم کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے تیراغم میراغم ایک ہی ہے صنم، دونوں ابوبچاو¿ مہم پرنکلے ہیں، یہ چاہتے ہیں ابو بچانے میں عوام ہمارا ساتھ دیں۔ہفتہ کو سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز کی بلاول بھٹو کو جاتی امرا آنے کی دعوت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول اورمریم نوازکی ملاقات پرایک ہی تبصرہ کروں گا، تبصرہ یہ ہے کہ تیراغم میراغم ایک ہی ہے صنم، یہ دونوں ایک ہی مہم ابو بچاو¿ مہم پر نکلے ہیں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا یہ چاہتےہیں ابو بچانے میں عوام ہماری مدد کریں اور ساتھ دیں، ابوبچانے کے ساتھ ساتھ کرپشن کا مال بھی بچانا چاہتے ہیں۔سابق وزیراطلاعات پنجاب نے کہا مریم کہتی تھیں عمران خان کوووٹ زرداری کے کھاتے میں جائے گا ، آج پوچھتا ہوں یہ کس منہ سےایک دوسرے کیساتھ بیٹھ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا مہنگائی کی آگ ن لیگ اورپی پی کی لگائی ہوئی ہے، ان دونوں جماعتوں کی مہنگائی کی آگ ہم بجھارہےہیں، مداری بھی ڈگڈگی بجاکران سےزیادہ لوگ جمع کرلیتاہے، لکشمی چوک اورراجہ بازار ڈگڈگی والا ان سے زیادہ لوگ جمع کرلیتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain