تازہ تر ین

بینک والوں کی شمولیت کے بغیر جعلی اکاﺅنٹ نہیں کھل سکتا، چیف جسٹس

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ بینک والوں کی شمولیت کے بغیر جعلی اکاﺅنٹ نہیں کھل سکتا اور جعلی اکاﺅنٹس سے دیگر اکاﺅنٹس ہولڈرز خوف اور عدم اعتماد کا شکار ہوتے ہیں۔سپریم کورٹ میں جعلی بنک اکاﺅنٹس کیس کے ملزم محمد انور کی اپیل کی سماعت ہوئی تو مدعی محمد انور نے سزا کیخلاف اپیل واپس لے لی۔ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ بینک والوں کی شمولیت کے بغیر جعلی اکاﺅنٹ نہیں کھل سکتا، معاملہ گھمبیر ہے کیوں نہ سزا بڑھا دیں؟ملزم کے وکیل نے کہا کہ جعلی اکاﺅنٹس کا معاملہ 1999 کا ہے اور اس کا موکل تین سال کی سزا سے زیادہ جیل کاٹ چکا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بنک والے اکاﺅنٹ کھولنے میں بڑی احتیاط کرتے ہیں، لیکن جعلی شناختی کارڈ اور جعلی دستاویزات سے اکاﺅنٹس کھل گئے، جعلی اکاﺅنٹس کھولنے سے دیگر اکاﺅنٹس ہولڈرز کے اعتماد کو دھچکہ لگتا ہے اور خوف کا شکار ہوتے ہیں۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے نیب اپیلیں چند ہفتوں میں نمٹانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ نیب ہائیکورٹ فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر تیاری شروع کر دے، نیب کی اپیلیں چند ہفتوں میں نمٹا دیں گے، نیب کی عدالت عظمی میں 100 اپیلیں زیرالتواءرہ گئی ہیں۔ملزم محمد انور پر نیشنل بنک راولپنڈی میں جعلی بنک اکاﺅنٹس کھولنے کا الزام تھا، ٹرائل کورٹ نے اسے تین سال قید کی سزا سنائی اور ہائیکورٹ نے بھی اس سزا کو برقرار رکھا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain