تازہ تر ین

سیاسی ملزم کو پاکستان کی حوالگی بارے معاملہ : جیری ہنٹ کا شاہ محمود کو کورا جواب

لندن (وجاہت علی خان سے) برطانیہ میں موجود پاکستان کو مطلوب کسی سیاسی ملزم کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا جائیگا‘ حکومت برطانیہ نے ملزموں کی حوالگی کے معاملہ میں دی جانے والی پاکستان کی متعدد درخواستوں کو ریجیکٹ کرتے ہوئے اس بات سے صاف انکار کیا ہے کہ وہ ایسی کسی درخواست پر غور نہیں کرے گا اور نہ ہی کسی مطلوب شخص کو پاکستان کے حوالے کریگا۔ دورہ برطانیہ پر آئے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی موجودگی میں داخلہ امور کے برطانوی سیکرٹری جیری ہنٹ نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ کبھی ”ملزموں کی حوالگی“ کا ایسا معاہدہ نہیں کرے گا جس میں برطانیہ میں مقیم کسی پاکستانی مطلوب شخص کو سیاسی بنیادوں پر سزا دینے یا چارج کئے جانے کا خطرہ موجود ہو‘ جیری ہنٹ نے کہا میں اپنی حکومت کی طرف سے اس معاملہ میں بے حد کلیئر ہوں‘ جیری ہنٹ کے اس کورے جواب پر شاہ محمود قریشی نے کہا یقیناً پاکستان بھی کسی شخص کو سیاسی بنیادوں پر سزا دینے یا چارج کرنے کا خواہاں نہیں ہے۔ یاد رہے کہ ”پی ٹی آئی“ حکومت بارہا کہہ چکی ہے کہ پاکستان جلد برطانیہ کے ساتھ EXTRADITION TREATY(ملزموں کی حوالگی کا معاہدہ) پر دستخط کرے گا‘ برطانیہ کے خارجہ سیکرٹری کی طرف سے اس کورے جواب کے بعد پاکستان حکومت کی یہ امید بھی دم توڑ گئی ہے کہ وہ اسحاق ڈار یا حسن اور حسین نواز سمیت دیگر افراد کو پاکستان لے جا کر سزا دے گی‘ اگر پاکستان برطانیہ کیساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے میں کامیاب ہو جاتا تو وہ ان 105ممالک کی لسٹ میں شامل ہو جاتا جن کا برطانیہ کے ساتھ اس قسم کا معاہدہ موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ ایسے ممالک کے ساتھ کبھی ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ نہیں کرتا جہاں پے در پے مارشل لائ کی ایک تاریخ ہو اور پولیس و عدلیہ کے نظام میں خامیاں ہوں۔ دولت مشترکہ کے ممالک میں صرف بھارت ایک ایسا ملک ہے جس کے ساتھ برطانیہ کا یہ معاہدہ موجود ہے یہ معاہدہ 1992ئ میں ہوا تھا لیکن اس کے باوجود بھی گزشتہ 28سال کے دوران بھارت کیطرف سے برطانیہ کو دی گئی متعدد درخواستوں کے بعد بھی برطانیہ نے کسی ملزم کو بھارت کے حوالے نہیں کیا‘ صرف 2017ئ میں ایک مطلوب شخص کو بھارت کے حوالے کیا گیا لیکن بہت سی شرائط لگانے کے بعد۔ بھارت کو مطلوب بہت سے ملزم آج بھی برطانیہ میں مقیم ہیں جن میں للت مودی‘ ٹائیگر حنیف‘ ندیم سیفی‘ روی شکرن اور وجے مالیا سرفہرست ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain