Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور:ٹرائنگولر سیریز میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا پرجوش انداز۔
    • این سی سی آئی اے کا گلبرگ میں 3 جعلی کال سنٹرز پر چھاپہ’ 59 ملزم گرفتار
    • موٹروے ایم فور پر مسافر بس’ کار اور کوسٹر میں تصادم ‘ 5افراد جاں بحق
    • عاشق رسول ۖ غازی علم دین شہید کا 97واں یوم شہادت 31اکتوبر کو نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا
    • در دہ صفت معلم کی ہدایت پر 2 طلبہ کی ساتھی سے زیادتی’ استاد ویڈیو ب اتا رہا
    • اسرائیل کا غزہ میں یونیورسٹی پر حملہ 4 شہید 8 زخمی سلامی یونیورسٹی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا
    • 1415ایک دن کے دوران پنجاب بھر میں ٹریفک حادثات 762 افراد زخمی
    • پاکستان ریلوے کے 172 ناکارہ انجنوں کی بحالی کا منصوبہ تیار
    • الیکشن سے 2روز قبل نیتن یاہو کی چال’ اسرائیل پر ایران کے ایٹمی حملے کی تصویر شیئر کردی
    • پنجاب بار کونسل کا بار ووکیشنل کورس کی کلاسز لائیو کرانے کا فیصلہ
    • لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں تیسرا نمبر’ایئر کوالٹی انڈیکس 207 ریکارڈ
    • گھنی اور سیاہ مونچھوں والا نو مولود بچہ سوشل میڈیا پر صارفین حیرت میں مبتلا
    • قومی سلامتی’ملکی استحکام کیلئیحکومت اور افواج پاکستان کا مثالی اشتراک قابلِ تحسین ہے:عبدالرحمن خان کانجو
    • پاکستان اپنی سفارتی کامیابیوں کو معاشی استحکامکے لئے استعمال کرے، سردار مسعود خان
    • حساس ادارے کے افسران کا روپ دھار کرلاکھوں روپے بٹورنے والے 2ملزمان گرفتار
    • حکومت معاشی ترقی اور ایس ایم ایز کے فروغ کیلئے پرعزم ہے: بلال اظہر کیانی
    • پی ٹی آئی قیادت کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے، محمود مولوی
    • ایمرجنسی اور گورنر راج کو 14 دن ہوگئے حکومت نے کوئی وژن نہیں دیا: شوکت یوسفزئی
    • افغانستان بے بنیاد الزامات کے بجائے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرے: طارق فضل چودھری
    • نائیجیریا میں دہشت گردوں کا گاوں پر حملہ 40 افراد ہلاک دکانوں میں لوٹ مار کر کے فرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    برطانیہ میں میڈیکل کی 7 طالبات کو 150 سال بعد ڈگری تفویض

    By Daily Khabrainجولائی 9, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن(ویب ڈیسک) برطانوی یونیورسٹی ایڈنبرا میں 150 سال بعد میڈیکل کی 7 آنجہانی طالبات کو اسناد دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایڈنبرا یونیورسٹی میں 1869ءمیں روایت شکنی کرتے ہوئے 7 خواتین نے پہلی بار یونیورسٹی میں داخلہ لے کر قدامت پسند برطانیہ کی متنازع ثقافت اور روایات کے خلاف بغاوت کی تھی جنہیں بالاآخر 150 سال بعد اسناد جاری کردی گئیں۔’ایڈنبرا سیون‘ کے نام سے شہرت پانے والی ساتوں طالبات اپنی ڈگریاں لینے کے لیے اب دنیا میں موجود نہیں اس لیے یونیورسٹی انتظامیہ نے موجودہ طالبات میں سے سات خوش نصیبوں کو نمائندگی کے لیے چنا اور اعزازی میڈل اور اسناد پیش کیں۔ایڈنبرا سیون نے یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا تو برطانیہ کے مردوں کی حاکمیت والے معاشرے میں ہلچل مچ گئی، قدامت پسندوں نے طالبات کی راہ میں روڑے اٹکائے یہاں تک کہ مرد طلبا نے طالبات کے خلاف باقاعدہ محاذ کھڑا کردیا تھا۔اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند برطانیہ کی ان اولین خواتین نے صنفی امتیاز کے خلاف مہم چلائی تھی جسے چارلس ڈارون جیسی ہستیوں کا مکمل تعاون حاصل تھا جس کے نتیجے میں 1877ءمیں خواتین کو اعلیٰ تعلیم کی اجازت دینے کے لیے قانون سازی کی گئی۔قانون سازی کے باوجود ایڈنبرا سیون کی مشکلا کم نہ ہوسکیں اور آخری سال امتحانی ہال میں مرد طالب علموں نے ان طالبات پر گندگی پھینک دی اور آئندہ دو دہائی تک ایڈنبرا یونیورسٹی میں کسی خواتین کا داخلہ ممنوع رہا بعد ازاں داخلے تو مل گئے لیکن کوئی بھی مرد ٹیچر طالبات کو پڑھانے کے لیے راضی نہ ہوا۔دھیرے دھیرے ان خواتین کی جدوجہد بالآخر رنگ لے آئی اور خواتین کی تعلیم میں حائل سماجی رکاوٹیں ختم ہوگئیں اور معاشرے میں تعلیم یافتہ خواتین کو خاص اہمیت دی جانے لگی تاہم ایڈنبرا کی یہ 7 طالبات اپنی تعلیم مکمل نہیں کرسکی تھیں۔قدامت پسند برطانوی معاشرے میں خواتین کو اعلیٰ تعلیم کی اجازت دلانے والی ان ساتوں خواتین مری اینڈرسن، ایملی بوویل، میٹلڈا چپلن، ہیلن ایوانز، صوفیا جیکس بلیک، ایڈٹھ پیچی اور ایزابیل تھورن کو یونیورسٹی کے مک ایون ہال میں ہونے والی خصوصی تقریب میں میڈیسن کی اعزازی بیچلر ڈگری سے نوازا گیا۔ان سات خواتین کی ڈگریوں کو ایڈنبرا کی موجودہ سب سے قابل اور لائق طالبات نے وصول کیا، یونیورسٹی میں ایڈنبرا سیون کے حوالے سے یادگار بھی قائم کی گئی ہیں جس میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے خواتین کو درپیش مشکلات اور رکاوٹوں کو اجاگر کیا گیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      گھنی مونچھوں والا نومولود بچہ، سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.