Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے
    • آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر
    • بحرین نےاپنے شہری علاقوں پر ایرانی مزائل حملہ ناکام بنا دیا
    • کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
    • اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ
    • ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
    • ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
    • ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا
    • یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا
    • بین اسٹوکس کا حالیہ تنازعہ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور
    • ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے برطانیہ ایشین ٹرسٹ کے سالانہ عشائیے پر ملاقات
    • نجی ہاؤسنگ سوسائٹی 1170 کنال اراضی کیس18 افراد سمیت پرویز الہی پر فرد جرم عائد
    • پاکستان کا 2026 ایشین گیمز کے لیے اسکواڈ کا اعلان ، صاحبزادہ فرحان قیادت کریں گے
    • حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی اہداف پر ڈرون، میزائل اور راکٹ حملہ
    • 5 ایرانی میزائل فضا میں تباہ کر دئیے اردن کا دعوی
    • مظفر آباد سمیت کشمیر بھر میں 4 روز سے انٹرنیٹ کی بندش
    • "روسی حملے، یوکرین میں 5 ہلاکتیں؛ امریکی ایلچیوں سے بات چیت مثبت رہی:زلنسکی
    • کیوبا میں زلزلہ شدت 6.1 فلوریڈا اور میکسیکو تک جھٹکے ، 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
    • جنوبی ایران زلزلے کے جھٹکے شدت 0۔5 ریکارڈ
    • پاکستان میں 11 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارتی افواج نے پیلٹ گنز سے کشمیریوں کو بے نور کرنا شروع کردیا

    By Daily Khabrainاگست 10, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ وادی کشمیر پہ قابض بھارتی افواج نے ظلم و ستم کی انتہا کرتے ہوئے مظلوم و بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بدترین، ممنوعہ اور بدنام زمانہ ’پیلٹ گنز‘ کا بہیمانہ استعمال ایک مرتبہ پھر پوری شدت سے شروع کردیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد کشمیریوں کی آئندہ نسل کو ’بے نور‘ کرنا اور دیگر متعلقہ افراد میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔پیلٹ گنز کے اندھا دھند استعمال پر اس سے قبل پوری دنیا میں بھارت کی قابض افواج کی شدید مذمت کی گئی تھی اور خود بھارت میں مقیم انسان دوست اور سول سوسائٹی نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا لیکن مختلف حیلے بہانوں سے جنونی اور انتہا پسند ہندو سرکاری اپنے مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔وادی چنار کے رہائشی 16 سالہ اسرار خان پیلٹ گنز کا ابھی نشانہ بنے ہیں۔ گیارہویں جماعت کے اسرار خان کو جس وقت بھارت کی قابض افواج نے پیلٹ گنز سے نشانہ بنایا اس وقت وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کھیل میں مصروف تھے۔عرب نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق بھارتی افواج گھروں میں گھس کر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اور اس کے ظلم و ستم سے وہ بھی محفوظ نہیں ہیں جو زخمی ہوکرایمبولنسوں کے ذریعے اسپتال جارہے ہوتے ہیں۔نشریاتی ادارے ’دی انڈیپنڈنٹ‘ کے مطابق بھارتی افواج کشمیر میں خواتین پر بھی گولیاں برسا رہی ہے۔خبررساں ادارے نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ جس وقت اسرار خان کو پیلٹ گنز کا نشانہ بنایا گیا اس وقت کوئی احتجاج نہیں ہو رہا تھا۔ ڈاکٹروں نے اسرار کی دونوں آنکھوں کی بینائی ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرار خان کے ساتھ جو سانحہ پیش آیا ہے وہ مقبوضہ وادی چنار کے تقریباً ہر گھر میں ہو چکا ہے اور ان افراد کی گنتی مشکل ہے جو پیلٹ گنز کا نشانہ بنے ہیں کیونکہ کشمیریوں کی سرزمین ہتھیانے کے لیے قابض افواج علی الاعلان عام انسانی جانوں کا شکار کررہی ہے۔بدترین ریاستی مظالم پر مقبوضہ وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں لیکن غاصب انتظامیہ تصدیق کرنے سے انکاری ہے جب کہ صحافیوں کو اسپتالوں سے بھی کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ اسپتالوں کی انتظامیہ پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔خبررساں ادارنے ایک ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ سری نگر کے ایک سرکاری اسپتال میں پیلٹ گنز کے 50 زخمی لائے گئے ہیں جن میں سے 13 کی بینائی متاثر ہوئی ہے۔کشمیریوں کے مطابق بھارتی اقدامات دراصل کشمیریوں کی شناخت پر حملے کے مترادف ہے اور جیسے ہی کرفیو ختم ہوگا تو لوگ سڑکوں پر نکلیں گے کیونکہ بھارتی اقدامات نے کشمیری عوام کے جذبات کو ایک ایسے پریشر ککر میں تبدیل کردیا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔قابض بھارتی افواج اس سے قبل مظلوم کشمیریوں پر یہ مظالم بھی ڈھا چکی ہے کہ وہ انہیں حراست میں لے کر اپنی فوجی جیپ کے بونٹ پر باندھ لیتی تھی اور پھر متاثرہ علاقوں کا گشت کرتی تھی۔ اس حوالے سے جب ثبوت کے طور پر تصویر عالمی ذرائع ابلاغ میں شائع اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پروائرل ہوئی تھیں تو شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا

    یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا

    ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے برطانیہ ایشین ٹرسٹ کے سالانہ عشائیے پر ملاقات

    تازہ ترین

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.