Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی اپلایا میمن ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کر دیا گیا:وزارت خارجہ
    • لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین چین کے یادیہ ٹیکنالوجی گلوبل گروپ کے چیئرمین کو یادگاری شیلڈ دے رہے ہیں۔
    • کابینہ ڈویژن نے جولائی تا ستمبر 2026 توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا
    • جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان
    • دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے پرسعودی عرب میں 5 ملزمان کے سر قلم کردیئے گئے
    • 32 ممالک کی نمائندگی کرنیوالے وفد کا ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
    • جی 6 ایچ 9 اتوار بازار بند غریبوں اور چھوٹے تاجروں پر معاشی دباو بڑھنے کا خدشہ
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا
    • ایکسپورٹ بڑھانے اور امپورٹ کم کرنے سے زرمبادلہ پر دبائو کم ہوگا:چودھری سرور
    • گورنر اسٹیٹ بینک نے پاکستانی معیشت اور معاشی منظرنامے کی مضبوطی سے بیرونی سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا
    • سامان لوڈنگ کے دوران پیسوں کے تنازع پر مزدور نے ڈرائیور کو چاقو مار کر زخمی کر دیا
    • غزہ پر اسرائیلی قبضہ ختم ازاد فلسطین کیلئے ناقابل تنسیخ مدت کی جائے پاکستان
    • حسن ابدال :ہزاروں افراد کو پینے کا پانی فراہم کرنیوالا دوہفتوں سے بند واٹرفلٹریشن پلانٹ تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ چڑارہا ہے ۔
    • اینٹی کرپشن کی عملے نے کاروائی کرتے ہوئے ایک سب انسپیکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    • کیس کی شفاف تحقیقات کیلئے خصوصی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے:مطالبہ
    • غربت اور صحت کے بحران سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے:پی ایم اے
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار،3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • خیبرپختونخوا: خستہ حال سکولوں میں تدریسی عمل فوری روکنے کا حکم
    • آراے بازار پولیس کی کارروائی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کالز کرنے والے دو بھائی گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کشمیر پر امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ

    By Daily Khabrainاگست 10, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا کا کہنا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے پالیسی میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا یعنی واشنگٹن اب بھی اسے پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازع خطہ تسلیم کرتا ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے دی گئی نیوز بریفنگ میں ترجمان مورگن اورٹاگس نے کشمیر کو ’یقینی طور پر ایک انتہائی اہم مسئلہ‘ قرار دیا جسے امریکا قریب سے دیکھتا رہے گا۔اس موقع پر جب مورگن اورٹاگس سے پوچھا گیا کہ کیا کشمیر کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے تو جواب میں انہوں نے کہا کہ ’نہیں، اور اگر ایسا ہوتا تو یقیناً میں یہاں اس کا اعلان نہیں کروں گی لیکن نہیں ایسا کچھ نہیں ہے‘ کیونکہ ہمارے لیے یہ کوئی انتہائی اہم شخص جیسا کے صدر اعلان کرتے ہیں‘۔جنوبی ایشیائی خطوں کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ امریکا، پاکستان اور بھارت کے ساتھ کشمیر کے مسئلے پر ’ناقابلِ یقین حد تک مصروف‘ ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے ا?ئین میں کشمیر کو دی گئی خصوصی اہمیت واپس لینے کے بعد جن ممالک سے فوری طور پر رابطہ کیا تھا ان میں امریکا سرِفہرست ہے۔دوسری جانب بھارت نے اپنے انتہائی غیر مقبول فیصلے کے خلاف کسی بھی قسم کے ردِعمل سے بچنے کے لیے اپنے زیرِ تسلط کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی بریفنگ میں بھارت کی کارروائی اور اس کے نتائج پر بھی بات کی گئی۔اس ضمن میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیکل پومپیو نے بھارتی اور پاکستانی ہم منصوبوں سے بات چیت کی تو انہوں نے کہا کہ مائیک پومپیو نے بھارتی امورِ خارجہ کے سربراہ سے حال ہی میں بینکاک میں ملاقات کی تھی اور ’وہ اپنے ہم منصبوں سے روزانہ کی بنیاد پر بات چیت کرتے ہیں‘۔خطے میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے متعدد عہدیداروں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے بھارت اور پاکستان کے ساتھ کئی رابطے ہیں، ابھی کچھ عرصہ قبل ہی وزیر اعظم عمران خان بھی یہیں تھے، یہ صرف کشمیر کی وجہ سے نہیں ہے‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’دیگر بہت سے مسائل میں سے کشمیر ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے جس پر امریکا، پاکستان اور بھارت کے ساتھ کافی قریب سے کام کر رہا ہے۔’اس موقع پر جب ان کے سامنے وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کا تذکرہ کیا گیا جس میں انہوں نے بھارت کو کشمیر میں نسل کشی کا مورد الزام ٹھہرایا تو مورگن اورٹاگس نے کہا کہ ’میں اس سے زیادہ مزید کچھ کہنا نہیں چاہتی جتنا ہم کہہ چکے ہیں کیونکہ یہ ایک نازک معاملہ ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایسا معاملہ ہے جس پر ہم ان سے کافی قریب سے بات کر رہے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      غزہ پر اسرائیلی قبضہ ختم ازاد فلسطین کیلئے ناقابل تنسیخ مدت کی جائے پاکستان

      وسط مدتی انتخابات، ٹرمپ کو شکست ہوئی تو مارشل لا لگا دیا جائے’ حامیوں کی تجویز

      وزیرِ خزانہ کی یو این ڈی پی کے ایڈمنسٹریٹر سے ملاقات،ترقیاتی مالی معاونت، موسمیاتی خطرات سے نمٹنے اور روزگار کے مواقع پر تبادلہ خیال

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.