Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، جرمنی کا گرین سٹارٹ اپس اور پائیدار جدت کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر زور
    • اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران کی اخبار مارکیٹ اسلام آباد سیل کرنیکی مذمت
    • عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس’اہم بنیادی عقیدہ:مولانا عبدالنعیم و دیگر
    • پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا
    • پاکستان 2027ء میں ورلڈ بینک گروپ آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کریگا، وزارت اقتصادی امور
    • پی آئی اے کی قیادت میں بڑی تبدیلی، نیا سربراہ مل گیا
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک جرمن یونٹی ڈے کے موقع پر خطاب کررہے ہیں۔
    • امریکی شہریوں سے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث کال سنٹر پرچھاپہ
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی تصویری نمائش میں پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے رہنمائوں کی تصاویر دیکھ رہے ہیں۔
    • ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان
    • ملک کے ابتر معاشی حالات غیر یقینی صورتحال 3 سال میں 18 لاکھ 70 ہزار اعلی تعلیم طافتہ افراد پاکستان چھوڑ گے
    • ریاض ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے میں شہید باجوڑ کا نوجوان سپرد خاک
    • خیبرپختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی امن کا قیام ،دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں:سردار محمد یوسف
    • وزیراعلیٰ سندھ کی شنگھائی کے میئر سے ملاقات، ہواوے کے تحقیق و ترقی مرکز کا دورہ
    • امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
    • پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاس
    • پیشن کٹوتی کے بعد سرکاری ملازمین کی مراعات پر پنجاب حکومت کا ایک اور وار
    • پائیدار ترقی کیلئے اجتماعی ذمہ داری پر مبنی معاشرے کی تشکیل ناگزیر: احسن اقبال
    • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
    • امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹرمپ نے پھر حیران کر دیا ،ڈنمارک میں دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ خریدیں گے

    By Daily Khabrainاگست 17, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    trump
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    امریکا:(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے سب سے بڑے جزیرے گرین لینڈ کو ڈنمارک سے خریدنے کا منصوبہ پیش کرکے سب کو حیران کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خودمختار ڈینش علاقے گرین لینڈ کو خریدنے کا منصوبہ اپنے مشیران کے ساتھ ایک عشائیے میں پیش کیا۔رپورٹس کے مطابق عشائیے کے دوران صدر ٹرمپ اپنے مشیروں سے گرین لینڈ کے قدرتی وسائل اور جغرافیائی اہمیت پر گفتگو کررہے تھے کہ اچانک انہوں نے اپنے مشیروں سے پوچھا کہ کیا امریکا گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل کرسکتا ہے؟پھر ٹرمپ نے وائٹ ہاو¿س کے قانونی ماہرین سے کہا کہ وہ اس معاملے پر کام کریں۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے بعض مشیروں نے اس خیال سے اتفاق بھی کیا تاہم دیگر نے اسے دیوانے کا خواب قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ گرین لینڈ میں کیوں دلچسپی لے رہے ہیں؟
    ممکنہ طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قدرتی وسائل، معدنیات (کوئلہ، تانبا، لوہا، زنک) اور جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے گرین لینڈ میں دلچسپی ہے۔اس معاملے سے واقف دو افراد نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ صدر ٹرمپ گرین لینڈ کے محل وقوع اور نیشنل سیکیورٹی کے حوالے سے اس کی اہمیت کی وجہ سے بھی گرین لینڈ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔امریکا سرد جنگ کے دور سے ہی گرین لینڈ میں اپنا ریڈار بیس قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    گرین لینڈ برائے فروخت نہیں
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کو گرین لینڈ نے یہ کہہ کر مسترد کردیا ہے کہ ‘گرین لینڈ برائے فروخت نہیں۔گرین لینڈ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘گرین لینڈ قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالامال ہے، تجارت کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں لیکن ہم برائے فروخت نہیں۔دوسری جانب ڈنمارک کے سیاستدانوں نے بھی ٹرمپ کے اس منصوبے کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

    گرین لینڈ کہاں واقع ہے؟
    گرین لینڈ شمالی بحر اوقیانوں اور بحر منجمد شمالی کے درمیان واقع ہے اور آسٹریلیا کے بعد دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ ہے۔اس کی آبادی تقریباً 56000 نفوس پر مشتمل ہے، اس کی اپنی پارلیمنٹ اور محدود خودمختار حکومت ہے۔گرین لینڈ کا 80 فیصد حصہ برف سے ڈھکا ہوا ہے لیکن گلوبل وارمنگ کی وجہ سے برف تیزی سے پگھل رہی ہے اور گرین لینڈ کے معدنیات تک رسائی ممکن ہورہی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان

      مڈٹرم انتخابات ‘ ٹرمپ کی مقبولیت کو دھچکا’ 64فیصد امریکی کارکردگی سے ناخوش

      آبنائے ہرمز میں کنٹینر بردار بحری جہاز ڈوب گیا’ ٹینکر اور دیگر اشیا ء سمندر میں تیرتی نظر آئیں:عرب ٹی وی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.