Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 سال کی عمر میں چل بسیں
    • پنجاب کی ایک خاتون وزیر نے لاہور کے ایک ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اسی لاکھ روپے کے دو جوڑوں کا آرڈر دیا ہے، واٹس ایپ پر وائرل آڈیو میں دعویٰ: صحافی طارق متین
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
    • شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
    • محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
    • سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے نیچے آگئی
    • سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
    • نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
    • نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
    • اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
    • پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ” یہ تاریخی دن ہے “ بھارت بے نقاب ہو گیا : شاہ محمود قریشی

    By Daily Khabrainاگست 17, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج تاریخی دن ہے، بھارت بے نقاب ہو گیا، بھارت کہہ رہا تھا کہ مسئلہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے، سلامتی کونسل کے اجلاس سے ثابت ہوا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں
    انہوں نے کہا کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھا لیکن پانچ دہائیوں کے بعد مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں زیر بحث آگیا، یہ بہت بڑی پیش رفت ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔’سلامتی کونسل اجلاس نے اس بات کی نفی کردی کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے’اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیر کے حوالے سے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان اس نقطہ پر پہنچے کہ کشمیرکی صورتحال ناسازگار ہے جسے زیر بحث لایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں سے ہی نکل سکتا ہے، سلامتی کونسل اجلاس سے تسلیم ہوگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی نہیں عالمی مسئلہ ہے۔آخری وقت تک بھارت نے اجلاس رکوانے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کیں، شاہ محمود
    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے سلامتی کونسل کے اجلاس کو رکوانے کیلئے آخری وقت تک رکاوٹیں کھڑی کیں لیکن کامیاب نہ ہوا، دوطرفہ مذاکرات کا بھارت جو راگ الاپتا تھا اس کے یکطرفہ عمل سے وہ دفن ہوگیا،سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کی سفارتی فتح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی اس فتح کو سامنے رکھتے ہوئے لائحہ عمل طے کریں گے،آج کے اہم اجلاس کے بعد اس بات پر غور کیا جائے گا کہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے پاکستان کو کیا کرنا چاہیے، جیسے صورتحال تبدیل ہوگی ہم اس کے مطابق اپنی حکمت عملی بنائیں گے۔
    جب تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں ملتا ہم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیر خارجہ
    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے مسئلہ کشمیر اور اپنے مو¿قف پر آخری حد تک کھڑے رہنا ہے، 5 اگست کے اقدامات کی بھارت کشمیریوں سے رائے لینا چاہے تو وہاں سے پابندیاں ہٹائے، عالمی مبصرین کو وہاں جانے دے اگر کوئی بھی عالمی ادارہ آزاد کشمیر میں آنا چاہے یا لوگوں سے ملنا چاہے ہم ان کو کھلی اجازت دیں گے ان کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، اگر بھارت کو اپنے مو¿قف پر یقین ہے تو وہ بھی سب کو دعوت دے۔
    عمران خان کا امریکی صدر سے رابطہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات
    انہوں نے کہا کہ پاکستان حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، جب تک وہ حق خودارادیت نہیں پا لیتے ہم اپنے مو¿قف پر قائم رہیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ آج تین اہم پیغام دنیا کو دیے گئے، کشمیر تنہا نہیں جو 14 اور 15 اگست سے واضح ہوگیا کہ پاکستان کشمیر کے ساتھ ہے، جدوجہد کشمیر نے نئی کروٹ لی ہے اور تسلیم کیا گیا ہے کہ یہ عالمی تنازع ہے اس کا پر امن حل نکلنا چاہیے اور پاکستان بھی اس کی تائید کرتا ہے۔

    سلامتی کونسل کے ارکان کا شکریہ جو بھارت کے جھانسے میں نہیں آئے، شاہ محمود
    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آج کا دن تاریخی ہے، کبھی شملہ معاہدے اور کبھی دوطرفہ مذاکرات کی آڑ میں بھارت نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھا، 1965 کے بعد پہلی مرتبہ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے زیر بحث آیا۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے تمام ممبران کا پاکستان کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہماری درخواست کو سنا اور معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کے جھانسے میں نہیں آئے اور اجلاس بلایا، شعبہ سیاسی امور اور امن عمل کے مندوبین نے اجلاس کے ارکان کر بریف کیا جس میں تفصیلی گفتگو ہوئی جس پر ارکان نے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں، 12روز سے تمام ذرائع ابلاغ مکمل بند ہیں وہاں مکمل بلیک آ?ٹ ہے، ہندوستان صرف دونقطوں پر اپنا کیس لڑ رہا تھا کہ یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے اسے سلامتی کونسل میں زیر بحث لانے کی ضرورت نہیں لیکن آج دنیا نے تسلیم کیا کہ یہ ہندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک عالمی تنازع ہے اس کا حل ہونا چاہیے۔

    اس فتح کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے، وزیر خارجہ
    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہفتے کو اجلاس طلب کیا ہے جس میں پاکستان کے مختلف ادارے شرکت کریں گے، ہم پاکستان کی اس فتح کو سامنے رکھتے ہوئے لائحہ عمل طے کریں گے کہ آگے کے بلڈنگ بلاکس کیا ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری پابند سلاسل ہیں، ان کی آواز کو دبایا گیا ہے ان سے یکجہتی کیلئے پاکستان کو کیا کرنا چاہیے اس پر غور کیا جائے گا، جیسے جیسے صورتحال تبدیل ہوگی ہم اس کے مطابق اپنی حکمت عملی بنائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا فیصلہ ہے کہ ہم نے مسئلہ کشمیر اور اپنے مو¿قف پر آخری حد تک کھڑے رہنا ہے، اپنے فیصلوں کی تجدید کرتے ہیں، میری آواز مقبوضہ کشمیر تک ضرور پہنچے گی، بھارت کب تک وہاں پابندی لگائے گا، کشمیر پاکستان کی آواز ہے، 14 اگست کو پاکستان نے جس طرح یکجہتی کا اظہار کیا اور جس طرح یوم سیاہ منایا اس کی خبریں ان تک ضرور پہنچیں گی۔
    عالمی میڈیا نے بھارت کو بے نقاب کردیا، شاہ محمود قریشی
    وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی میڈیا نے بڑے عرصے بعد جو چیزیں بھارت نے چھپانے کی کوشش کی وہ بے نقاب کیں۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے اقدامات کی بھارت کشمیریوں سے رائے لینا چاہے تو وہاں سے پابندیاں ہٹائے، عالمی مبصرین کو وہاں جانے دے اگر کوئی بھی عالمی باڈی آزاد کشمیر میں آنا چاہے یا لوگوں سے ملنا چاہے ہم ان کو کھلی اجازت دیں گے ان کے رستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر بھارت کو اپنے مو¿قف پر یقین ہے تو وہ بھی سب کو دعوت دے۔
    بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر حیرت ہوئی، یہ انتہائی حساس معاملہ ہے، شاہ محمود
    شاہ محمود قریشی نے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر حیرت ہوئی، یہ انتہائی حساس معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے تحمل کی پالیسی برقرار رکھے گا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ جب تک ہندوستان کا وزیر خارجہ کشمیر سے کرفیو نہیں ہٹاتا، جارحیت کو ختم نہیں کرتا میں بطور وزیر خارجہ ان سے کوئی رابطہ نہیں کروں گا، آر ایس ایس کی سوچ والوں سے رابطہ بے سود ہوگا۔’عمران خان نے ٹرمپ کواحساس دلایا گیا کہ کشمیر کی صورتحال کس قدر اہم ہے’شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے مختلف سربراہان سے رابطے کئے۔آج وزیر اعظم عمران خان کا صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔انہوں نے صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدام سے خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹرمپ کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال،بھارتی مظالم سےمتعلق آگاہ کیا، وزیر اعظم نے ٹرمپ کو بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےآگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان افغانستان میں جنگ کے پرامن خاتمے پربات ہوئی، ٹرمپ کواحساس دلایا گیا کہ کشمیر کی صورتحال کس قدر اہم ہے، ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم سےرابطے میں رہنے سے متعلق ذکر کیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب کی ایک خاتون وزیر نے لاہور کے ایک ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اسی لاکھ روپے کے دو جوڑوں کا آرڈر دیا ہے، واٹس ایپ پر وائرل آڈیو میں دعویٰ: صحافی طارق متین

      یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب

      ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.