Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مزراوی: ورلڈ کپ کے بعد قرآن حفظ کر کے امام بننا چاہتا ہوں
    • ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایرانی ٹیم نے مذاکراتی مقام چھوڑ دیا
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • ڈیموکریٹس کی اکثریت پر ٹرمپ کو اقدار کی جنگ کی وارننگ
    • سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات شروع، لبنان بحران سرفہرست
    • شاہی مالیاتی رازداری کا خاتمہ، کنگ چارلس نے ذاتی ٹیکس گوشوارے جاری کر دیے
    • برطانوی صحافی اور ٹی وی میزبان جیریمی کلارکسن کینسر سے صحت یاب
    • جنگ بندی مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید
    • بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا
    • آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی
    • برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
    • ڈیجیڈ اسپینس انگلینڈ کی تاریخ کے پہلے مسلمان ورلڈ کپ کھلاڑی بن گئے
    • امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ
    • موٹروے پولیس نے تمام گاڑیوں کے لیے پرانی رفتار کی حد بحال کر دی
    • بھارتی اداکارہ سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کی فہرست شیئر کی
    • برطانیہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل کا ویزا مسترد کر دیا۔
    • غیر قانونی سم اجرا پر پی ٹی اے نے زونگ اور ٹیلی نار پر 11.6 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا
    • بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی
    • یونان میں کریٹ کے جنوب مغرب میں 5.8 شدت کا زلزلہ
    • کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بنگلہ دیش: کچی بستی میں آتشزدگی سے ہزاروں افراد بے گھر

    By Daily Khabrainاگست 18, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بنگلہ دیش (ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں واقع کچی بستی میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔فرانسیسی خبررساں ادارے ‘ اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق فائر سروسز کے عہدیدار ارشاد حسین نے بتایا کہ ڈھاکہ کے علاقے میر پور میں 16 اگست کی رات آگ بھڑکنے کے نتیجے میں 2 ہزار سے زائد جھونپڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔58 سالہ عبدالحامد جو چائے کا ٹھیلا چلاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ‘ میں ایک بھی چیز نہیں بچا سکا، میں نہیں جانتا کہ اب کیا کروں گا’۔فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ حکام نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا تھا جس کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم کئی افراد زخمی ہوئے۔علاوہ ازیں اکثر رہائشی افراد حادثے کے وقت اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ عیدالاضحیٰ کا تہوار منانے گئے تھے۔مقامی پولیس کے سربراہ غلام ربانی نے کہا کہ ‘ اگر مذکورہ افراد بھی حادثے کے وقت موجود ہوتے تو زیادہ نقصان ہوسکتا تھا’۔ارشاد حسین نے کہا کہ تقریبا 10 ہزار افراد نے قریبی اسکولوں میں قائم گئے کیمپوں میں پناہ لی ہے، اسکولز ہفتے بھر کی طویل چھٹی کے باعث بند تھے۔میونسپل عہدیدار شفیع الاعظم نے بتایا کہ ‘ ہم انہیں خوراک، پانی، ٹوائلٹس اور بجلی کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکام آتشزدگی کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کو مستقل رہائش فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔کچھ خاندانوں نے مون سون کے باعث موسلا دھار بارش سے بچنے کے لیے ترپال کا استعمال کیا لیکن بارش کے باعث ہر جگہ کیچڑ موجود ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کی کمی کی وجہ سے ڈھاکہ میں آتشزدگی کے واقعات عام ہیں۔خیال رہے کہ رواں برس عمارتوں میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں اب تک 100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔2012 میں ڈھاکہ میں 9 منزلہ گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 111 ورکرز ہلاک ہوگئے تھے، بعدازاں تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فیکٹری میں موجود مینیجروں نے متاثرین کو باہر نکلنے سے روک دیا تھا۔اس سے قبل 2012 میں ڈھاکہ کے گنجان آباد علاقے نمتولی میں آتشزدگی کے نتیجے میں 123 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات شروع، لبنان بحران سرفہرست

      جنگ بندی مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید

      بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا

      تازہ ترین

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.