مظفرآباد(ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جواب دینے کا وقت آ گیا ہے۔مظفرآباد کے سینٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مودی کی عقل جواب دے چکی ہے، مقبوضہ وادی میں حریت رہنماوکو گرفتار کیاجا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کمزور ہو سکتی ہے، دفاع کمزور نہیں ہے، مودی کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے، مودی پھنس گیا ہے اسے جانے نہیں دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ کوئی ملک جنگ نہیں چاہتا لیکن مودی نے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ آرٹیکل 370 کو ختم کیا۔
