تازہ تر ین

دیواروں پر چڑھنے والا روبوٹ

لاہور:(ویب ڈیسک)ٹیکنالوجی میں جدت کے ساتھ ساتھ نئی نئی ایجادات بھی سامنے آرہی ہیں، ایسی ہی ایک ایجاد دیوار پر چڑھنے والا روبوٹ بھی ہے۔اب تک دنیا بھر میں روبوٹس کی مختلف اقسام پیش کی جاچکی ہیں جو مختلف کام سر انجام دے سکتے ہیں۔ تاہم اب یہ نیا روبوٹ پیش کیا گیا ہے جو نہ صرف دیوار پر چڑھ سکتا ہے بلکہ یہ لچکدار بھی ہے اور اس کا جسم مڑ سکتا ہے۔اس روبوٹ کو کیمبرج یونیورسٹی میں جاپانی اور برطانوی ماہرین نے مل کر تیار کیا ہے۔اس روبوٹ کو یہ صلاحیت دینے کے لیے اس میں باتھ رومز میں استعمال ہونے والا عام پائپ استعمال کیا گیا ہے جو سیگمنٹڈ یعنی حصوں میں تقسیم ہوتا ہے اور باا?سانی مڑ سکتا ہے۔روبوٹ کے جسم کے ا?خری سرے پر ایک سکشن کپ لگایا گیا ہے جو دیوار سے چپک جاتا ہے۔ اس روبوٹ کا نام لیچ یعنی جونک رکھا گیا ہے کوینکہ اس کی جسمانی ساخت بھی جونک جیسی ہی ہے۔اس روبوٹ کو مختلف مواقعوں پر امدادی کارروائیوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے، فی الحال یہ روبوٹ تجرباتی مراحل میں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain