تازہ تر ین

ضیاشاہد کی زیرادارت ”خبریں“ کے آج 27 برس مکمل

فتح پور(نمائندہ خبریں) پاکستانی صحافت میں 50 برس سے زائد عرصہ سے سرگرم ملک کے نامور دانشور، تجزیہ نگار،صحافی،اردو صحافت اورملکی صحافت میں نت نئی جہتیں روشناس کروانے والے جناب ضیا شاہد صاحب کی زیر قیادت وزیر ادارت اردو صحافت کے معتبر، موقر، منفرد روزنا مہ ”خبریں“ کے اجرائ کوآج 27 برس مکمل ہو گئے۔ روزنامہ ”خبریں “ نے 27سال قبل مورخہ 26 ستمبر 1992ئ کو اشاعت کا آغاز کیا تھا اور آج جناب ضیا شاہد صاحب کی صحافت کونصف صدی سے زائد جبکہ انکی زیر قیادت و زیر ادارت شائع ہونے والے روزنا مہ ”خبریں“ کے اجرائ کو چوتھائی صدی سے زائدمدت ہوگئی۔ روزنامہ ”خبریں“ نے اردو صحافت کو عام آدمی کی زبان و ترجمان بنا دیا۔”جہاں ظلم وہاں خبریں“کا سلوگن پوری قوم کے دلوں پر نقش ہو گیا۔ ”خبریں“ کے اجرائ کے وقت اردو صحافت میں صرف دو پاکستانی اخبارات کا طوطی بولتا تھا اور بڑے بڑے سرمایہ دار گروپ،پارٹیا ں اور صحافی کوئی نیا اردو روزنامہ نکالنے کا سوچتے تک نہ تھے۔ایسے حالات میں جناب ضیا شاہد صاحب کے ذرخیز ذہن کی سوچ اور رب کریم کی بے پناہ عنا یات کے طفیل اردو صحافت میں ایک انقلاب آیا اور وطن عزیز میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی۔روزنامہ ”خبریں“ کی اشاعت پر ہنسنے والے اسکی کامیابی پر ششدر رہ گئے۔سندھ کے گوٹھوں،سرحد(کے پی کے) کے دروں، بلوچستان کے پہاڑوں،پنجاب کے میدانوں ،کشمیر کی وادیوںغرضیکہ ایک میٹرو پولیٹن سٹی سے لیکر ایک دور دراز و دشوار گزار دیہاتی علاقے تک میں ”خبریں“ایک مقبول عام اخبار بن گیا جس نے اپنی الگ سے ایک نئی ریڈر شپ پیدا کی۔اس اخبار نے اردو صحافت اور پاکستانی تاریخ میں نت نئے رحجانات اور جہتیں روشناس کروائیں،بڑے سے بڑے طاقتور کے مقابلے میں کمزور کا ساتھ دیکر صحافت کا حق ادا کر دیا،ایک نئے و منفرد انداز صحافت کو رواج دیکر اردو صحافت کو بھی سحر انگیز بنا دیا،اس چوتھائی صدی کے سفر میں بے پناہ رکاوٹوں، دبا?،انتقامی ہتھکنڈوں، مقدمات، کارکنوں کی شہادت اور خود پر حملوں کا بھی جنا ب چیف صاحب اور انکے خاندان کو سامنا کرنا پڑا۔ ایک جوان بیٹے عدنان شاہد صاحب کی المناک جدائی اور برخوردار داماد کی موت کے صدمات نے دکھوں کے پہاڑ توڑے مگر عزم و حوصلوں کا سفر نہ رک سکا۔انکی عظیم رفیقہ حیات محترمہ یاسمین شاہدصاحبہ،ہونہار برخوردار جناب امتنان شاہدصاحب، صاحبزادی محترمہ ڈاکٹر نوشین عمران صاحبہ،بہو محترمہ حمیرا اویس شاہد صاحبہ اور پوتے نوفل اویس شاہدصاحب کا بھر پور ساتھ جناب چیف ایڈیٹر صاحب کو حاصل ہے۔ جنوبی پنجاب و سرائیکی بیلٹ کے جاگیردارانہ پس منظر میں مدینتہ الاولیائ ملتان کی سرزمین پر بیٹھ کر فیوڈل ازم کو للکارنے میں ”خبریں“ کے ”چیف کمانڈر“جناب ضیا شاہد صاحب کے ساتھ جناب میاں غفار احمد صاحب کا کردار بلا شبہ ایک ”کور کمانڈر“ جیسا رہا جنہوں نے ناصرف اپنے چیف باس کا انتخاب درست ثابت کر دکھایا بلکہ انکے اعتماد پر ہر لحاظ سے پورا اترے۔آج روزنا مہ ”خبریں “ملک بھر کا ایک مقبول عام اخبار ہے تو ”خبریں“ ملتان، اس خطے اور جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا اور کامیاب روزنامہ بن چکا ہے جسے پڑھے بغیر قاری کی صبح کا آغاز نہیں ہو تا۔جناب ضیا شاہد صاحب کی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنا نے اور اس خطہ کے باسیوں کے حقوق کی جنگ موجودہ حکومت کے منشور کا اہم حصہ بن چکی ہے اور بلاشبہ وہ ”محسن جنوبی پنجاب“ ہیں جبکہ انکی بھارتی آبی جارحیت کے خلاف تاریخی جدو جہد ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی انہیں عظیم محب وطن اور پاکستانی قوم کا عظیم مسیحا ثابت کر چکی ہے۔ جناب ضیا شاہد صاحب کی صحافت کی نصف صدی اور ”خبریں“ کی اشاعت کی چوتھائی صدی سے زائد عرصہ مکمل ہونے پرجبکہ پورا پاکستان خراج تحسین و مبارکباد پیش کر رہا ہے تو ”خبریں“کی مرکزی قیادت سے لیکر عام کارکن اور علاقائی نمائندے تک ”جہاں ظلم وہاں خبریں“ کے سلوگن پر پورا اترنے،مظلوم کی آواز بننے،”صحافت برائے خدمت“ کرنے اور یہ عظیم سفر ایک مشن کی طرح جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain