تازہ تر ین

کراچی میں 10 سال بعد ون ڈے میچ، سری لنکا اور پاکستان آج مدمقابل ہوں گے

کراچی :(ویب ڈیسک)روشنیوں کے شہر کراچی میں 10 سال بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہونے جارہا ہے ، سری لنکا اور پاکستان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ا?ج مد مقابل ہوں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز ا?ج سے کراچی میں شروع ہورہی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد یادگار سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پر امید ہیں جبکہ سری لنکن کپتان تھریمانے بھی اپنی ٹیم کے نوجوان کرکٹرز کی جانب سے بہترین پرفارمنس کیلئے پر امید ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، سیریز کا پہلا میچ ا?ج نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا ، جس کے بعد سیریز کے بقیہ ون ڈے میچز بالترتیب 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے جمعرات کو کراچی میں پریکٹس سیشن کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم دوپہر پریکٹس کرنے پہنچی تو کچھ ہی دیر بعد بارش نے پاکستان ٹیم کی پریکٹس کو روک دیا ، کچھ دیر گیلی ا?و¿ٹ فیلڈ ہونے کی وجہ سے پاکستان کی پریکٹس رکی رہی تاہم شام میں دوبارہ پاکستانی کرکٹرز نے پریکٹس سیشن کیا۔پریکٹس سیشن کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ سیریز پاکستان کیلئے یادگار موقع ہے، امید ہے دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا، پاکستان ٹیم فل اسٹرینتھ کرکٹ کھیلے گی۔اس موقع پر پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی، دونوں کپتانوں نے سیریز کی چمچماتی ٹرافی پر نظریں جمائی اور اس کو حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔سری لنکن کپتان تھریمانے کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نوجوان کرکٹرز پر مشتمل ہے اور امید ہے کہ یہ کرکٹرز پاکستان سے سیریز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے ، سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں کو اندازہ ہے کہ اس سیریز میں ان کے پاس اپنا ٹیلنٹ ثابت کرنے کا اچھا موقع ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 153 ایک روزہ میچز ہوچکے ہیں، جس میں سے 90 میچز میں پاکستان جبکہ 58 میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی۔پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کیخلاف اپنا اچھا ریکارڈ برقرار رکھنے کیلئے پر امید ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain