تازہ تر ین

آج تیسرا ون ڈے، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

کراچی: (ویب ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق میچ کے موقع پر اسٹیڈیم کے اندر باہر اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔پولیس کے مختلف یونٹس کے 12 ہزار 172 افسران و اہلکار اسٹیڈیم کے اطراف تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ ایسٹ اور ساوتھ زون سے 10 ہزار 820 افسران و اہلکار کی نفری سیکیورٹی پر معمور ہے۔اس کے علاوہ اسپیشل برانچ کے 788 جبکہ ایس ایس یو کے 564 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔میچ کے دوران دو ہزار ٹریفک پولیس افسران و اہلکار بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم، کارساز اور اطراف کے علاوہ ٹیم کے ہمراہ پاک فوج کی نفری بھی ہوگی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain